کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

گوا میں وسطی اور مغربی زون کے لئے پی ایم گتی شکتی ریجنل ورکشاپ کے لئے کرٹین ریزر


پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم ، ایک تبدیلی کا نظریہ ہے جو ملٹی موڈل  اور آخری میل کنکٹی ویٹی کے لئے مربوط  منصوبہ بندی اور مطابقت پذیر  عمل درآمد کو قابل بناتا ہے :اسپیشل سکریٹری ، ڈی پی آئی آئی ٹی

Posted On: 19 FEB 2023 7:54PM by PIB Delhi

وسطی اور مغربی زون کے لئے   پہلی  علاقائی  پی ایم گتی شکتی ورکشاپ سے متعلق  ایک کرٹین ریزر پریس کانفرنس آج پنجی میں منعقد ہوئی۔ تجارت اور صنعت کی مرکزی وزارت کے صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمہ  کی اسپیشل سکریٹری سمیتا داؤرا نے  پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ علاقائی ورکشاپ کا مقصد مختلف فریقوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس کے نتیجہ میں ریاستوں اور مرکزی وزارتوں   / محکموں  کے درمیان  باہمی طورپر سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Gatishakti13DNF.JPG

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے  خصوصی سکریٹری سومیتا داؤرا نے بتایا کہ پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم ، ایک تبدیلی کا نظریہ ہے جو ملٹی موڈل  اور آخری میل تک کنکٹی ویٹی کے لئے مربوط  منصوبہ بندی اور مطابقت پذیر  عمل درآمد کو قابل بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد ریاستوں کو ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے ساتھ لانا ہے  اور  یہ بتانا ہے کہ قومی سطح پر  کیا کیا جارہا ہے اور یہ کہ دیگر ریاستیں اپنے بنیادی ڈھانچہ کی منصوبہ بندی کرتے وقت کیا کررہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کا مقصد  پی ایم گتی شکتی نظریہ پر قومی اور ریاستی سطح پر بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کو بہتربنانا نیز لاجسٹکس  کی کارکردگی کو بہتربنانا اور لاجسٹک لاگت کو کم کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Gatishakti2HI0H.JPG

ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں/ محکموں جیسے سرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، ٹیلی مواصلات کا محکمہ اور نیتی آیوگ اور گجرات ، مہاراشٹر، گوا، چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومتوں کے 100 سے زیادہ شرکا حصہ لیں گے۔ ورکشاپ میں مرکزی وزارتوں اور ریاستی محکموں  کے ذریعہ  منصوبہ بندی، ریاستی لاجسٹک پالیسیوں، یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم  ( یو ایل آئی پی) ،لاجسٹک ایز ایکراس ڈیفرنٹ  اسٹیٹیس ( ایل ای اے ڈی ایس) ، سٹی لاجسٹکس  اور پرجیکٹ مانیٹرنگ گروپ  (پی ایم  جی)  میکانزم  کے لئے  این ایم پی  کو اپنانے  سےمتعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

 

A brief backgrounder on the workshop can be found here

******

ش ح۔ ف ا ۔ م  ص

U-NO.1836


(Release ID: 1900646) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi