کامرس اور صنعت کی وزارتہ
قطر نے ہندوستان سےمنجمدسمندری غذاکی درآمد پر عائد پابندی ہٹائی
Posted On:
17 FEB 2023 8:30PM by PIB Delhi
قطر نے ہندوستان سے منجمدسمندری غذا کی درآمدپرعائدعارضی پابندی اٹھالی ہے اور اس طرح مغرب ایشیائی ملک کے ساتھ برآمدات میں اضافہ اوردو طرفہ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
یہ پابندی گزشتہ سال نومبر میں فیفا عالمی کپ سے کچھ قبل عائد کی گئی تھی جب ہندوستان سے آئی کھیپ میں وبریو کالراپایاگیاتھا۔ قطرکے حکام نے ہندوستان کو مطلع کیاہے کہ پابندی عارضی نوعیت کی تھی اور فٹبال کھیل کے تناظر میں ملک میں خاطرخواہ جانچ لیباریٹریز کم تھیں۔
حکومت ہند کے کامرس محکمے نے قطر میں ہندوستانی سفارتخانہ کے ساتھ مل کراس معاملے کوحل کرنے کی لگاتار کوشش کی۔قطر کی صحت عامہ کی وزارت کے ساتھ طویل مذاکرات ہوئے اور اسکے نتیجے میں سولہ فروری کو منجمدسمندری غذا کی درآمد پر عائدپابندی کو اٹھالیا گیا۔تاہم یخ بستہ سمندری غذا کی برآمدپرپابندی برقرارہے۔
یہ ہفتہ ہندوستان میں سمندری غذا کی برآمدات کے تعلق سے اچھا ثابت ہورہا ہے کیونکہ چین کی جانب سے عائداسی طرح کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ یہ بات ایم پی ای ڈی اے کے چیئرمین جناب ڈی وی سوامی نے کہی جو پندرہ سے سترہ فروری تک چلنے والے انڈیا انٹرنیشنل سی فوڈشو میں شامل ہونے کے لئے آئے ہوئے ہیں۔
اس ہفتہ چودہ فروری کوبیجنگ نے 99 سمندری غذاوں پرعائدپابندی ہٹالی تھی۔ کیونکہ ہندوستان نے اس کے معیار کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ایم پی ای ڈی اے نے دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر اس جانب سخت کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں دسمبر 2020کے بعد سے 110یونٹوں سے پابندی ہٹائی گئی تھی۔
****
U.No:1800
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1900342)
Visitor Counter : 145