شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

ہندوستان اور میانمار میں سرحدی مسائل، کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں پر  غیر روایتی میٹنگ میں تبادلہ خیال


ہندوستان میواڈی میں پھنسے ہندوستانیوں کی جلد وطن واپسی کے لیے تعاون کا خواہاں

ہندوستان اور میانمار میں منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر بین اقوامی جرائم پر بھی غیر روایتی میٹنگ میں بات چیت

Posted On: 17 FEB 2023 8:33PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کے سیاحت، ثقافت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج میانمار کے سرحدی امور کے وزیر کے ساتھ ایک غیر روایتی میٹنگ کی۔ درونِ میانمار حالیہ پیش رفت اور ہندوستان اورمیانمار کے سرحدی علاقے میں ان کے اثرات کے تناظر میں فریقین نے سرحد پر امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے میانمار میں حکومت ہند کے گرانٹ ان ایڈ کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد میانمارمیں بنیادی ڈھانچے کے فروغ اور وہاں کے لوگوں کی اقتصادی بہبود ہے۔

بات چیت میں اس اہمیت پر زور دیا گیا کہ امن و سلامتی کی جلد بحالی اور میانمار میں ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ سے سرحد کے دونوں جانب رہنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ہندوستان نے میانمار کے حکام سے میواڈی علاقے میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی جلد وطن واپسی کے لیے مسلسل تعاون کی بھی خواہش ظاہر کی۔

دیگر زیر بحث امور میں فی الحال ہندوستان میں پناہ گزیں میانمار کے شہریوں کی واپسی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کرنا، سرحدی علاقوں میں لوگوں کے تبادلے کو مضبوط بنانا، آزادانہ  نقل و حرکت کا نظام سامنے لانا اور سرحدی تجارت کو بڑھانے کے طریقے شامل رہے۔

****

U.No:1801

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1900336) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese