ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
تعاون کے معاہدے کے تحت 17 فروری 2023 کو جنوبی افریقہ نے 12 چیتوں کو ہندوستان منتقل کیا
Posted On:
17 FEB 2023 8:06PM by PIB Delhi
چیتا میٹا – پاپولیشن کو وسعت دینے اور چیتوں کو ان کی سابقہ حالت میں لانے کے لئے آج (جمعہ) کو بعد میں 12 چیتے جنوبی افریقہ سے ہندوستان کے لیے روانہ ہوں گے۔ چیتوں کی تعداد حد سے زیادہ شکار اور گزشتہ صدی میں ان کے رہنے کی جگہوں کو پہنچے نقصان کی وجہ سے کم ہوگئی تھی۔
یہ میڈیا بیان جنوبی افریقہ کے محکمہ جنگلات، ماہی پروری اور ماحولیات کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
یہ چیتے ستمبر 2022 میں نامبیا سے ہندوستان کے کونو نیشنل پارک میں منتقل کئے گئے آٹھ میملس (پستان والے جانور) میں شامل ہو جائیں گے۔
اس سال کے شروع میں، جنوبی افریقہ اور ہندوستان کی حکومتوں نے ہندوستان میں چیتے کو دوبارہ متعارف کرانے سے متعلق تعاون کے ضمن میں مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے۔ مفاہمت نامہ سے ہندوستان میں چیتا کی ایک قابل عمل اور محفوظ آبادی یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں سہولت ملتی ہے۔ یہ معاہدہ چیتوں کے تحفظ کو فروغ دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ چیتوں کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مہارت کا اشتراک اور تبادلہ کیا جائے اور صلاحیت سازی کی جائے۔ اس میں انسانی جنگلی حیات کے تنازعات کا حل، جنگلی حیات کی گرفتاری اور نقل مکانی اور دونوں ممالک میں تحفظ میں کمیونٹی شراکت داری شامل ہے۔
انواع کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لیے کنزرویشن ٹرانسلوکیشن ایک عام عمل بن گیا ہے۔ جنوبی افریقہ چیتا جیسی مشہور انواع کی آبادی اور رینج کی توسیع میں ایک فعال کردار ادا کرتا ہے۔
جنگلات، ماہی پروری اور ماحولیات کی وزیر محترمہ باربرا کریسی نے کہا کہ یہ جنوبی افریقہ کے کامیاب تحفظ کے طریقوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے کہ ہمارا ملک اس طرح کے منصوبے میں حصہ لے سکا ہے۔
چیتا، ایسینونکس جیوباٹس، دنیا کا تیز ترین ممالیہ ہے، اور اس کا تعلق افریقہ کے سوانا سے ہے، جبکہ جنوبی افریقہ چیتا کا علاقائی گڑھ ہے، اسے جنگلی حیوانات اور نباتات کے خطرے سے دوچار انواع (سی آئی ٹی ای ایس) میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کے تحت غیر محفوظ سمجھا جاتا ہے اور اسے ضمیمہ I میں درج کیا جاتا ہے۔ چیتا کو 1952 میں ہندوستان میں معدوم قرار دے دیا گیا تھا۔ چیتا کی آبادی کی بحالی کو ہندوستان کے ذریعہ تحفظ کے اہم اور دور رس نتائج کے حامل اقدام کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جس کا مقصد متعدد ماحولیاتی مقاصد کو حاصل کرنا ہوگا۔ فروری میں 12 چیتوں کی درآمد کے بعد، اگلے آٹھ سے 10 سالوں کے لیے سالانہ مزید 12 چیتوں کو منتقل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس طرح کی نقل مکانی کے لئے وقتاً فوقتاً سائنسی جائزے لیے جائیں گے۔
دنیا بھر میں، چیتا کی تعداد 1975 میں ایک اندازے کے مطابق 15000 بالغوں سے کم ہو کر 7000 سے کم کی موجودہ عالمی آبادی تک آ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ میں، جمہوریت کی آمد کا جنگلی چیتا کے تحفظ پر کافی اثر پڑا ہے۔ گیم تھیفٹ ایکٹ (1991 کا نمبر 105) زراعت سے ماحولیاتی سیاحت تک زمین کے استعمال میں ایک بڑی تبدیلی کا ذمہ دار تھا۔ 1994 سے چیتوں کو 63 نئے قائم کردہ گیم ریزرو میں دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے، جو فی الحال 460 کے مشترکہ میٹاپوپولیشن کی حمایت کرتے ہیں۔ ماہی پروری، جنگلات اور ماحولیات کے محکمے نے ملک سے باہر انواع کے تحفظ کی کوششوں میں مدد کے لیے سالانہ 29 جنگلی چیتا برآمد کرنے کو منظوری دی ہے۔
دوبارہ متعارف کرانے کی کوشش کے لیے بہترین ممکنہ چیتے کا انتخاب کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی گئیں۔ تمام 12 چیتوں کی پیدائش جنگل میں ہوئی ہے، اور یہ چیتے، شیر، ہائینا اور جنگلی کتے سمیت مسابقتی شکاریوں کے درمیان پلے بڑھے ہیں۔
اس کثیر الضابطہ بین الاقوامی پروگرام کو محکمہ جنگلات، ماہی پروری اور ماحولیات (ڈی ایف ایف ای)، شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور تعاون (ڈی آئی آر سی او) نے جنوبی افریقہ کے نیشنل بائیو ڈائیورسٹی انسٹی ٹیوٹ (ایس اے این بی آئی)، ساؤتھ افریقن نیشنل پارکس (ایس اے این پارکس)، دی چیتا میٹا پاپولیشن انیشیٹو، یونیورسٹی آف پریٹوریا کی ویٹرنری سائنس کی فیکلٹی اور جنوبی افریقہ میں خطرے سے دوچار انڈینجرڈ وائلڈ لائف ٹرسٹ (ای ڈبلیو ٹی) کے ساتھ مل کر ہندوستان کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، ہندوستان کا ہائی کمیشن، نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی (این ٹی سی اے) اور وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی) اور مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات کے تعاون سے ترتیب دیا ہے۔
میڈیا کے سوالات کے لیےالبی موڈس سے 083 490 2871 پر رابطہ کریں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1797
(Release ID: 1900303)
Visitor Counter : 230