کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وسطی اور مغربی زون کے لیے اولین پی ایم گتی شکتی این ایم پی علاقائی ورک شاپ  گوا میں منعقد کی جائے گی


اس ورک شاپ میں لاجسٹکس پالیسیوں اور پی ایم گتی شکتی کو وسیع تر پیمانے پر اپنانے ، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیے جائیں گے

Posted On: 17 FEB 2023 4:53PM by PIB Delhi

پنجی| 17 فروری 2023

وسطی اور مغربی زون کے لیے اولین پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی)  علاقائی ورک شاپ کا اہتمام ڈی پی آئی آئی ٹی لاجسٹکس ڈیویژن  کے اسپیشل سکریٹری کے زیر صدارت 20 فروری 2023 کو کیا جا رہا ہے۔ اس ورکشاپ کے دوران مرکز  اور ریاست کی سطحوں پر بنیادی ڈھانچہ اور سماجی شعبے کی وزارتوں / محکموں کے درمیان لاجسٹکس پالیسیوں کی تشکیل، نفاذ اور نگرانی، شہری ترقی  کے لیے لاجسٹکس منصوبے اور پی ایم گتی شکتی کو وسیع تر پیمانے پر اپنانے، جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیے جائیں گے۔ اس علاقائی ورکشاپ میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، ریلوے کی وزارت، ٹیلی مواصلات کا محکمہ اور نیتی آیوگ جیسی مرکزی وزارتوں / محکموں کے سینئر افسران، اور گجرات، مہاراشٹر، گوا، چھتیس گڑھ، اور مدھیہ پردیش  جیسی ریاستوں کی حکومتوں ، اور بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اینڈ جیو انفارمیٹکس  کے افسران  شرکت کریں گے۔

یہ ورکشاپ اس امر کو یقینی بنائے گی کہ پی ایم گتی شکتی این ایم پی کی منصوبہ بندی کے لیے افزوں رسائی اور اس کا بھرپور استعمال ہو، کوالٹی کو بہتر بنانے کے منصوبے(کیو آئی پی) کے لیے ایک میکانزم  وضع کیا جائے، اقتصادی نوڈس اور کلسٹرس تک افزوں کنکٹیویٹی کے لیے خلاءکی شناخت اور وسائل کو ترقی دی جائے، پی ایم گتی شکتی این ایم پی کی اختیار کاری اور نفاذ کو لے کر مشترکہ چنوتیوں اور مسائل کی شناخت کی جائے، اور ضلعی سطح پر منصوبہ بندی کے لیے پی ایم گتی شکتی کی اختیار کاری کے لیے ایک روڈمیپ پر تبادلہ خیالات کیے جائیں۔اس ورکشاپ کے دوران وزارتوں اور ریاستوں کے ذریعہ اپنائے گئے بہترین طور طریقوں  اور ان سے متعلق مخصوص معاملات پیش کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں، ریاستوں کی لاجسٹکس پالیسی  کی تشکیل، نفاذ اور نگرانی کے نظام کی نمائش کی غرض سے ریاستوں کے لیے ایک مکمل سیشن کا اہتمام کیا جائے گا۔

تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اس طرح کی علاقائی ورکشاپوں کا اہتمام پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے تمام تر شراکت داروں کے درمیان تال میل پیدا کرنے اور مزید قوت فراہم کرانے  کے لیے کیا جا رہا ہے۔ علاقائی ورکشاپوں کے کلیدی مقاصد میں تمام شراکت داروں کے لیے ریاستی ماسٹر پلان اور مخصوص صورتحال کی نمائش، بنیادی ڈھانچہ اور سماجی شعبے کے پروجیکٹوں  کی منصوبہ بندی اور نفاذ اور نگرانی کے لیے ریاستی ماسٹر پلان کے عام استعمال کی غرض سے ریاستی افسران کو حساس بنانا اور ان کی صلاحیت سازی ، شامل ہیں۔ علاقائی ورکشاپس مربوط منصوبہ بندی کے لیے اسٹیٹ ٹیکنیکل سپورٹ یونٹس (ٹی ایس ایو) کے ادارہ جاتی طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور ریاست کے بااختیار گروپ آف سیکریٹریز (ای جی او ایس) اور نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) کی باقاعدہ میٹنگوں پر بھی توجہ مرکوز کریں گی۔ورکشاپوں کے دوران ضلعی سطح پر پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے نفاذ پر بھی توجہ دی جائے گی۔

اقتصادی حلقوں اور کثیر ماڈل کنکٹیویٹی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا اہم کردار ہے۔ 30 ضروری اعدادو شمار کی سطحیں جیسے آراضی سے متعلق ریکارڈس، اقتصادی حلقے، جنگلات، جنگلی حیات، سڑکیں، مٹی کی اقسام وغیرہ کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں وقف شدہ ریاستی ماسٹر پلان اور نیشنل ماسٹر پلان پلیٹ فارم سے مربوط کیا گیا ہے۔ تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مربوط منصوبہ بندی اور ہم آہنگ پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے سکریٹریوں کے ایک بااختیار گروپ (ای جی او ایس)، نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) اور ٹیکنیکل سپورٹ یونٹ (ٹی ایس یو) بھی تشکیل دیے ہیں۔

اب جبکہ ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے پی ایم گتی شکتی این ایم پی پلیٹ فارم کے استعمال میں پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی اور نفاذکاری کے لیے ترقی پسندانہ اقدامات کر رہے ہیں، ایسے میں مختلف حلقوں میں یہ علاقائی ورکشاپس پروجیکٹ کی منصوبہ بندی میں پی ایم گتی شکتی کی وسیع تر اختیار کاری کو یقینی بنائیں گی۔ یہ ورکشاپس پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو وسیع غور وفکر کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لائیں گی اور اس کے نتیجے میں ریاستوں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہوگا۔

پی ایم گتی شکتی کے بارے میں

پی ایم گتی شکتی 13 اکتوبر 2021 کو اپنے آغاز کے بعد سے ملک بھر میں ملٹی ماڈل اور آخری میل تک کنکٹیویٹی کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور ہم آہنگی پر مبنی نفاذ کو لے کر ایک تبدیلی کا نقطہ نظر رہا ہے۔’مکمل حکومت کے نقطہ نظر‘ کو اپناتے ہوئے، ملٹی ماڈل اور آخری میل تک کنکٹیویٹی کے 74 فیصد پروجیکٹس یا تو مکمل ہو چکے ہیں یا ان پر پہلے سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔ یہ کامیابی پی ایم گتی شکتی کے تحت دو اہم ستونوں کو بروئے کار لاتے ہوئے حاصل کی گئی ہے؛ یہ کل ہند سطح پر جغرافیائی معلوماتی نظام پر مبنی منصوبہ بندی پلیٹ فارم ہے جسے قومی ماسٹر پلان کہا جاتا ہے، اسے بی آئی ایس اے جی – این اور ایک ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔ یہ میکانزم مربوط پروجیکٹ منصوبہ بندی، ہم آہنگ نفاذ کاری اور وزارتوں / محکموں کے درمیان موجودہ خلاء کو دور کرنے کے لیے تمام تر متعلقہ بنیادی ڈھانچے اور وابستہ وزارتوں پر مشتمل ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1784


(Release ID: 1900277) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu