امور داخلہ کی وزارت
غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 (یو اے پی اے) کے تحت تنظیموں/افراد کو ’دہشت گرد تنظیموں‘/’دہشت گرد‘ کے طور پر نامزد کرنا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی سے اس کی تمام شکلوں میں مقابلہ کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے ایک اور فرد اور دو تنظیموں کو ’دہشت گرد‘/’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا ہے
Posted On:
17 FEB 2023 6:04PM by PIB Delhi
دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی زیرو ٹولرینس کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے، مرکزی حکومت نے اگست 2019 میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) میں ترمیم کی تاکہ کسی فرد کو دہشت گرد قرار دینے کی شرط شامل کی جاسکے۔ اس ترمیم سے پہلے صرف تنظیموں کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا جا سکتا تھا۔
اس ترمیم شدہ شق کو نافذ کرتے ہوئے مرکزی حکومت نے 53 افراد کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی سے اس کی تمام شکلوں میں مقابلہ کرنے کے عزم کو دہراتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ نے آج ایک اور فرد اور دو تنظیموں کو ’دہشت گرد‘ / ’دہشت گرد تنظیم‘قرار دیا۔
آج ایک اور شخص - ہرویندر سنگھ سندھو عرف رندا کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔ سندھو دہشت گرد تنظیم ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) سے وابستہ ہے اور اس وقت سرحد پار ایجنسیوں کی حفاظت میں پاکستان کے لاہور میں ہے اور وہ خاص طور پر پنجاب میں مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی اب یو اے پی اے کے چوتھے شیڈیول میں 54 نامزد دہشت گرد ہیں۔
مرکزی حکومت نے آج مندرجہ ذیل دو تنظیموں کو بھی یو اے پی اے کی دفعات کے تحت دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا ہے۔
i۔ خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) - یہ ایک عسکریت پسند تنظیم ہے اور اس کا مقصد پنجاب میں دہشت گردی پھیلانا اور ہندوستان کی علاقائی سالمیت، اتحاد، قومی سلامتی اور خودمختاری کو چیلنج کرنا اور پنجاب میں ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
ii۔ جموں و کشمیر غزنوی فورس (جے کے جی ایف) - یہ فورس جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں دراندازی کی کوششوں، منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث پائی گئی ہے۔ یہ مختلف دہشت گرد تنظیموں جیسے لشکر طیبہ، جیش محمد، تحریک المجاہدین، حرکت الجہاد الاسلامی وغیرہ سے اپنے اراکین کو بھرتی کرتا ہے۔
ان دونوں تنظیموں کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کے بعد اب اس ایکٹ کے پہلے شیڈول کے تحت کل 44 دہشت گرد تنظیمیں ہوگئی ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 1793
(Release ID: 1900270)
Visitor Counter : 241