ٹیکسٹائلز کی وزارت

مرکز وزیر اعظم کے وژن کے تحت ایک جدید، متحرک، مربوط اور عالمی معیار کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے قیام کے لیے پرعزم ہے: محترمہ جردوش


ٹیکسٹائل کی وزیرمملکت نے گریٹر نوئیڈا میں 68ویں انڈیا انٹرنیشنل گارمنٹ میلے کا افتتاح کیا

Posted On: 07 FEB 2023 6:25PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل  کی وزیر مملکت ،حکومت ہند محترمہ درشنا جردوش نے آج گریٹر نوئیڈا (ملبوسات کا شہر)   میں واقع انڈیا ایکسپورٹ مارٹ میں 68ویں انڈیا انٹرنیشنل گارمنٹ میلہ (آئی آئی جی ایف) کا افتتاح کیا۔

 

 

اپنی افتتاحی تقریر کے دوران وزیر موصوف نے کہا کہ روزگار پیدا کرنے اور غیر ملکی زرمبادلہ کمانے کے وسیع امکانات کے پیش نظر ملبوسات اور ٹیکسٹائل کی صنعت ترجیحات میں شامل ہے اور  ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کےوژن  کے تحت مرکزی حکومت ایک جدید، متحرک، مربوط اور عالمی معیار کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2022 میں ہندوستان کی سالانہ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمد گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافے کے ساتھ 44.4 بلین امریکی ڈالر رہی اور ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیکسٹائل اور ملبوسات برآمد کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے ملبوسات کے مینوفیکچررز اور ایکسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ جدید فیشن کے رجحانات کے ساتھ اختراع، معیار پر زور دیں اور انہوں نے ملبوسات کی صنعت کی ترقی اور توسیع کے لیے حکومت کی جانب سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

 

اپنے استقبالیہ تقریر میں، انٹرنیشنل گارمنٹ فیئر ایسوسی ایشن (آئی جی ایف اے)  کےچیئرمین اور نوئیڈا اپیرل ایکسپورٹ کلسٹر (این اے ای سی)  کے صدرجناب للت ٹھکرال نے میلے کا، جس سے ملبوسات کے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی ہوگی، افتتاح کرنے کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالنےپر معزز وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔جناب ٹھکرال نے ملبوسات برادری کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم، ٹیکسٹائل پارک اور حکومت کی دیگر اسکیموں کا شدت سے انتظار ہے۔حکومت  ملبوسات کی مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو فروغ دینےکے لئے سازگار ماحول فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے یوپی کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے ریاست کو ملبوسات اور ٹیکسٹائل کا مرکز بنانے کے وژن کا بھی خیرمقدم کیا۔جس کے لیے نہ صرف ٹیکسٹائل/برآمد دوست پالیسیاں/اسکیم وضع کی گئی ہیں بلکہ ریاست میں بہتر ا من وامان کے ساتھ  ایک سازگار صنعتی ماحول بھی فراہم کیا گیا ہے۔

 

 

جناب ٹھکرال نے کہا کہ آئی آئی جی ایف کا ہر ایڈیشن ہندوستان سے تقریباً 200 ملین امریکی ڈالر کے برآمدی کاروبار کی سہولت فراہم کرتا ہے اور اس بار ہمیں تقریباً 350 ملین امریکی ڈالر کی توقع ہے اور یہ رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔ جناب ٹھکرال نے سامعین کو یہ بھی بتایا کہ نوئیڈا ملبوسات کا ایک اہم مرکز ہے، جہاں سے فی الحال ملبوسات کی سالانہ برآمدات تقریباً 40,000 کروڑ روپے ہیں، جو آئندہ برسوں میں تقریباً 60,000 کروڑ روپے ہو جائیں گی۔ انہوں نے میلے میں غیر ملکی خریداروں، سورسنگ کنسلٹنٹس اور میڈیا کے نمائندوں کو خوش آمدید کہا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

انٹرنیشنل گارمنٹ فیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 68ویں آئی آئی جی ایف کا انعقاد تین دنوں یعنی 7 سے 9 فروری 2023 تک کیا جارہا ہے۔ اس میں تقریبا 250 نمائش کنندگان 2023-24 کے سیزن کے لیے اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں اور دنیا بھر سے 1000 سے زیادہ خریدار اور تقریبا 800 سورسنگ صلاح کاروں کے آنے کی توقع ہے ۔

 

**********

 

ش ح۔ ع ح۔ ف ر

U. No.1758



(Release ID: 1900044) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi