صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے بین الاقوامی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میلے - 2023 کا افتتاح کیا

Posted On: 16 FEB 2023 1:51PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (16 فروری 2023) نئی دہلی میں بین الاقوامی انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میلے (آئی ای ٹی ایف 2023) کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ اس سال کا یہ پروگرام نہ صرف انجینئرنگ اور مینوفیکچرنگ میں بھارت کی ترقی کی کہانی کا جشن ہے بلکہ یہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ ملک کی مصروفیت کا بھی ثبوت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نے پہلے آئی ای ٹی ایف کے بعد گزشتہ 48 سالوں میں ایک طویل سفر طے کیا ہے اور اس عرصے کے دوران انجینئرنگ کی صنعت نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔ آج،  یہ بھارت کی صنعت کا ایک ٹھوس، کثیرالجہتی اور متنوع طبقہ ہے، جو ترقی کو آگے بڑھانے، روزگار پیدا کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ماضی قریب میں اپنائی گئی پالیسیوں نے بے مثال جامع ترقی کو فروغ دیا ہے۔ معیشت کی تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن اور سماجی سطح پر اس کی قبولیت نے ایک نئی صلاحیت کو جنم دیا ہے، جس سے اعلیٰ ترقی کے نئے راستے پیدا ہوئے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے نشاندہی کی کہ بھارت اپنے بہترین مینوفیکچرنگ کے تجربے، اعلیٰ معیار کے ہنر اور جدید ترین تکنیکی کامیابیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی عالمی مصروفیت کو بڑھانے کے مشن پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے اہم شعبے ایسے ہیں جہاں انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی تعاون مستقبل میں دنیا کو ایک زیادہ خوشحال اور محفوظ مقام بنانے میں فرق پیدا کرے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کے پاس بین الاقوامی منڈیوں سے جڑنے کی منفرد صلاحیت ہے۔ صاف توانائی کے لیے ہماری وابستگی ہماری سبز ترقی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ بھارت سال 2070 میں صاخراج سے پاک  ہدف کو حاصل کرنے کی سمت مسلسل پیش رفت کر رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی ای ٹی ایف - 2023 ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے 11 شعبوں کا احاطہ کرتا ہے جو ہماری معیشت اور معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیکنالوجی ہماری طرز زندگی کو بدلنے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سماجی تبدیلی کے لیے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کوئی بھی ٹکنالوجی جو خود کو لوگوں کے ایک گروپ تک محدود رکھتی ہے آخر کار ختم ہوجائے گی۔ دوسری طرف، ایسی ٹیکنالوجیز جو عام لوگوں کی زندگیوں کو مثبت انداز میں بدل دیتی ہیں۔ بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹائزیشن مہم کی وسیع پیمانے پر قبولیت معاشرے کے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے والی ٹیکنالوجیز کو آسانی سے اپنانے کی بہترین مثال ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ آئی ای ٹی ایف – 2023 نے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجیز کی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کی ایک پرعزم کوشش کی ہے جو فطرت اور سائنس کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی صلاحیتوں کا بہترین استعمال اس وقت ہونا چاہیے جب اس کا مقصد فطرت کا تحفظ اور اس کی پرورش کرنا ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سائنس کے علم کو روحانیت کے ساتھ جوڑ دیا جائے تو یہ  معجزے  پیدا کر سکتی ہے۔

صدر جمہوریہ ہند کا خطاب پڑھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ و ا۔ ع ا۔

U -1747

                         



(Release ID: 1899948) Visitor Counter : 117