وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل کی بھرپور ثقافت دوردرشن کے ذریعے دنیا کے کونے کونے تک پہنچے گی: انوراگ ٹھاکر


مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے دوردرشن ہماچل کی ہمہ وقت  سروس کا افتتاح کیا

Posted On: 16 FEB 2023 7:13PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج دوردرشن مرکز، شملہ کی 24 گھنٹے چلنے والی ٹیلی کاسٹ سروس کا افتتاح کیا۔  اس کے ساتھ ہی ہماچل دوردرشن مرکز شملہ اب ہماچل پردیش کے لوگوں کو آج سے ہمہ وقت  خدمات فراہم کرے گا۔  ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جب کہ ہماچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری، ممبر پارلیمنٹ شملہ جناب سریش کشیپ اور پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورو دویدی بھی وہاں موجود تھے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ عوام کی دیرینہ مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے دوردرشن مرکز شملہ کا ٹیلی کاسٹ آج سے چوبیس گھنٹے لوگوں کے لیے وقف کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی ہماچل سے 24 گھنٹے ٹیلی کاسٹ شروع ہونے سے نہ صرف ریاست کی خبریں بلکہ ریاست کی ثقافت اور روایات کو بھی قومی اور بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل ہوگی ۔

ہماچل پردیش کے مالا مال ثقافتی ورثے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ ریاست کو دوردرشن کے ذریعہ ہماچل پردیش کے فن، ثقافت اور ادب کو دنیا کے کونے کونے تک لے جانے کا موقع ملے گا۔ ہمہ وقت چینل اہم سیاحتی مقامات، مذہبی مقامات، کھیلوں، ایڈونچر، مقامی دستکاری، کاریگروں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی زندگیوں سے متعلق کہانیوں کے بارے میں ٹیلی کاسٹ کرے گا۔ یہ ریاست کے عوام سے متعلق مسائل کو بھی حل کرے گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ہماچل پردیش تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے بھارت  میں مفت ڈی ٹی ایچ ڈش کے ساتھ دستیاب ہوگا تاکہ ملک کے دوسرے حصوں میں رہنے والے ہماچل اپنی جڑوں اور ثقافت کے رابطے میں رہ سکیں ۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ دوردرشن ہماچل کے سنہری دور کا آغاز ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے ملک میں شروع کی گئی مواصلات کی ترقی میں ایک اہم کڑی سمجھا جاتا ہے اور ان کی ترغیب سے ہم ہماچل دوردرشن کا ہمہ وقت سروس شروع کر رہے ہیں۔

ملک کے لئے بھارتی دفاعی افواج میں ہماچل کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں نے اس دیو بھومی کو ویر بھومی کی سرزمین بھی بنا دیا ہے۔

دوردرشن پر چترہار دیکھنے کے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے تجویز پیش کی کہ مقبول ڈی ڈی شو ’چترہار‘ کی طرح کا ایک پروگرام، جس میں ہندی فلمی گانے پیش کیے جاتے ہیں، ہماچلی لوک موسیقی کو فروغ دینے کے لیے نئے چینل پر شروع کیا جائے۔

اپنی تقریر کے آخر میں جناب ٹھاکر نے کہا کہ آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن نے بیداری پیدا کرکے کووڈ – 19 وبائی امراض کے دوران قابل ستائش کام کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش جناب سکھوندر سنگھ نے جناب ٹھاکر کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ریاستی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے کہ ہر شہری کو ریاستی اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کا فائدہ ملے۔  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈی ڈی ہماچل کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی بیداری کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کو بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

پرسار بھارتی کے سی ای او جناب گورو دویدی نے کہا کہ ریاست کے باشندوں کے لیے روزگار کے موقع فراہم کرنے کے علاوہ، چینل نیوز اینکرز اور کیمرہ آپریٹرز کا تقرر کرے گا۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈی ڈی ہماچل کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

تقریب کا اختتام ہماچل ثقافت کی بھرپور نمائش کرنے والے لوک رقص کے ساتھ ہوا جس نے سامعین کو مسحور کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا س۔ ت ح۔

U -1752


(Release ID: 1899947)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi