وزارت دفاع
فوج کی نرسنگ طالبات سے مستقبل کی چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے ہنر اور صحیح نقطہ نظر پیدا کرنے کی اپیل کی گئی
Posted On:
16 FEB 2023 4:19PM by PIB Delhi
آرمی ہسپتال(آر اینڈ آر) نئی دہلی میں کمانڈینٹ لیفٹیننٹ جنرل اشوک جندل نے آج نرسنگ طالبات سے نرسنگ پیشے میں مستقبل کی چنوتیوں کا سامنا کرنے کے لیے ہنر اور صحیح نقطہ نظر پیدا کرنے کی اپیل کی۔ وہ آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) میں 16 فروری 2023 کو منعقدہ 9ویں بیچ کی شمع روشن کرنے سے متعلق تقریب کے موقع پر نرسنگ کالج کی طالبات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں 30 نرسنگ طالبات کے کرئیر سفر کی شروعات ہوئی۔
لیفٹیننٹ اشوک جندل اور ایڈشنل ڈائرکٹر جنرل ملٹری نرسنگ سروس (اے ڈی جی ایم این ایس) میجر جنرل اسمتا دیورانی نے فلورینس نائٹینگل، دی لیڈی وِد دی لیمپ کے اعزاز میں روایتی شمع روشن کی۔ اے ڈی جی ایم این ایس نے ان طالبات کو نرس کا حلف دیا جنہوں نے نرسنگ کے عظیم پیشے سے خود کو وابستہ کیا۔
شمع روشن کرنے کی تقریب ہر نرسنگ افسر کی پیشہ وارانہ زندگی میں ایک مبارک موقع ہوتا ہے۔ یہ تقریب جدید نرسنگ کے بانی فلورینس نائٹینگل کے اعزاز میں منعقد کی جاتی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:1739
(Release ID: 1899944)
Visitor Counter : 94