مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
محکمہ ڈاک نے بھارت کی جی 20 کی صدارت کے تعلق سے ،‘‘پوسٹل سروس –عالمی سماجی –اقتصادی ترقی کے لئے ایک وسیلہ اورروابط ’’ کے موضوع پرایک گول میز کانفرنس کاانعقاد کیا
یونیورسل پوسٹل یونین، ایشیئن پیسیفک پوسٹل یونین، محکمہ ڈاک،امور خارجہ کی وزارت، پوسٹل آپریٹرس اور جی 20ارکان کی نمائندگی کرنے والی وزارتوں اورمدعو ملکوں اوراپّو (اے پی پی یو) کے ارکان نے اس ورچول تقریب میں سرگرمی سے شرکت کی
Posted On:
15 FEB 2023 8:56PM by PIB Delhi
بھارت کی جی 20کی صدارت کے تعلق سے ، مواصلات کی وزارت کے تحت محکمہ ڈاک نے ‘‘پوسٹل سروس –عالمی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے ایک وسیلہ اورروابط ’’ کے موضوع پرایک گول میز کانفرنس اورپینل مباحثہ کاانعقادکیا۔ پینل مباحثہ ہائبرڈ شکل میں منعقد کیاگیا۔ جس میں یونیورسل پوسٹل یونین (یوپی یو) ، ایشیئن پیسیفک پوسٹل یونین (اے پی پی یو) ، محکمہ ڈاک ، خارجی امورکی وزارت (ایم ای اے ) ، پوسٹل آپریٹرس اورجی 20رکن ملکوں کی نمائندگی کرنے والی وزارتوں ، مدعوملکوں اور اے پی پی یو کے ارکان سمیت ممتاز شخصیات کے علاوہ ڈاک سے متعلق شعبے کے دیگرمتعلقہ فریق اور شراکت داروں نے شرکت کی ۔ یہ تقریب ، ڈاک ٹکٹوں سے متعلق بھارت کی قومی نمائش –‘‘امرت پیکس -2023کے حصہ کے طورپر منعقد کی گئی تھی۔ ڈاک ٹکٹوں کے ذریعہ ملکوں کی تاریخ ، ثقافت اور حصولیابیوں کو یکجاکرنے کے ایک وسیلہ کے طورپر ایک مخصوص جی 20نمائش بھی کی گئی تھی ۔
گول میزکانفرنس اورپینل مباحثہ
اس گول میزکانفرنس میں محکمہ ڈاک کے شعبے اوروزارت خارجہ کے درج ذیل سرکردہ اورمقتدر مقررین نے اظہارخیال کیا۔
- محکمہ ڈاک کے سکریٹری ، جناب ونیت پانڈے
- جی -20آپریشنز کے خصوصی سکریٹری ، جناب مکیس کے پاردیشی
- یونیورسل پوسٹل یونین کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ، جناب مرجان اوسوالڈ
- ایشیئن –پیسیفک پوستل یونین (اے پی پی یو) کے سکریٹری جنرل ، ڈاکٹرونایاپرکاش سنگھ
- انٹرنیشنل پوستل افیئرس ، یونائیٹڈاسٹیٹس پوسٹل سروسز (یو ایس پی ایس) امریکہ کی ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ، محترمہ میری –پی –اینڈرسن
- یوروپیئن اورانٹرنیشنل ریلیشنز –لاپوسٹے –فرانس کے ڈائریکٹرجناب ژاں پال فورس ویلے
- پوسٹ فجی کے سی ای او جناب ڈاکٹرانیرودھابنسوڑ-اور
- انٹرنیشنل ریلیشنز –کینیڈا پوسٹ کے جنرل منیجر –جناب راجیو وینوگوپال
حکومت ہند کے سکریٹری اورپوسٹل سروس بورڈ کے چیئرمین جناب ونیت پانڈے نے اپنے افتتاحی کلمات میں ، بھارت کی جی 20کی صدارت کے موضوع اور اس کے یوپی یو مشن کے ساتھ باہمی روابط اورجی 20مقاصد کی سمت پرروشنی ڈالی ۔
پینل میں شامل ارکان نے گول میز کانفرنس اورپینل مباحثہ کے خاص موضوع کے تحت ذیلی موضوعات اورمختلف شعبوں کے بارے میں اپنے نظریات ، تجربات اور مستقبل کا منظرنامہ اورامکانات پیش کئے ۔
گول میز کانفرنس اورپینل مباحثہ کے شرکاء
دنیا کے ساتھ جڑنے کی غرض سے ایک معتدل اورموثر طریقے کے طورپر، پوسٹل خدمات :ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کاتفریحی مشغلہ ، تربیت اور صلاحیت سازی
جناب مکٹیش کے پریشی –(اسپیشل سکریٹری ۔ جی -20 آپریشنز –ایم ای اے ) ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کےتفریحی مشغلہ کے خیال کے خاص خاص نکات کااعادہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس کی نہ صرف عوام ، تاریخ ، ثقافتوں اورمختلف ملکوں کی حصولیابیوں کو اجاگرکرنے کی اہمیت ہے بلکہ اس میں دوستی کے مضبوط رشتے قائم کرنے کے زبردست امکانات بھی موجود ہیں ۔
پینل مباحثہ میں شامل دوسرے رکن ڈاکٹرانیررودھ بنسوڈ –(پوسٹ فجی کے سی ای او) نے ڈاک کے شعبے کے کرداد کی اہمیت پرزوردیا جو کل وقتی اورجزوقتی ملازمین کو روزگار فراہم کرنے اورادارہ جاتی تعاون ، سمجھوتوں ، رابطوں اورتال میل قائم کرنے اوردنیا بھر میں ضرورت مند پوسٹل آپریٹرس کی مدد کرنے اورسرمایہ فراہم کرنے کے ساتھ ہمیشہ تبدیل پذیر تکنیکی –فعال منظرنامہ میں صلاحیت سازی کے لئے ضروریات پوری کررہاہے ۔ جناب بنسوڈ نے حکومت ہندکی جانب سے دوسرے ملکوں کو نہ صرف ڈاک کے شعبے میں بلکی دیگر شعبوں میں ان پیش کئے جانے والے اہم پروگرام –انڈین ٹیکنیکل اور اقتصادی تعاون (آئی ٹی ای سی ) کے بارے میں بھی رائے زنی کی ۔
عالمی سماجی واقتصادی کایاپلٹ اورتغیرکا ایک کلیدی سہولت کار:سپلائی چین اورای کامرس :
پینل میں شامل ارکان نے آج کے دور کی ان فزیکل ، تکنیکی اور مالی پیش رفتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیاجن کی بدولت بلارکاوٹ سرحد کے دونوں جانب اشیاء کی سپلائی ، ادائیگی کے مستحکم طریقہ کار، عالمی منڈیوں کے ساتھ مقامی اشیا کے ارتباط ، کفایتی خدمات کو یقینی بنانے ، معیارات اوراعلیٰ معیار کے ڈیٹا کے تبادلہ میں یکسانیت کے ذریعہ عالم کاری یاعالمگیریت کے حقیقی جذبے کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے زبردست مواقع فراہم ہوگئے ہیں ۔
محترمہ میری اینڈرسن نے مختلف النوع انضباطی اورکارروائی جاتی اصلاحات کے ذریعہ یوایس پی ایس میں کی جارہی یکسرتبدیلیوں اورکایاپلٹ سے مطلع کیا۔ ڈاکٹرراجیو اور جناب ژاں پال نے ڈاک کے شعبے کے لئے آن ےوالی چنوتیوں اوردستیاب مواقعوں پر توجہ مرکوز کی اور بتایاکہ یہ شعبہ کس طریقے سے دنیا بھرمیں تجارت اور کامرس میں اضافہ کرنے میں مدد کررہاہے ۔
پینل میں شامل ارکان نے اپنے عالمی بین روابط کوازسرنو ڈیزائن کرنے اورانھیں بہتربنانے کی ضرورت کے بارے میں اہم نکات پرتبادلہ خیال کیا جن میں کہ اس قسم کی چنوتیوں سے نمٹنے کی غرض سے اختیارکیاجاسکتاہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ اقتصادی اورسماجی ترقی کی رفتار کو تیزکرنانہایت ضروری ہے ۔
ڈاک کو ڈجیٹل پرمبنی بنانا:شہریوں کوبااختیاربنانا: ڈاکٹروی پی سنگھ نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ تکنیکی لحاظ سے پیش رفتیں اور ڈاک خدمات کو ڈجیٹل پرمبنی بنانا کس طرح ترقی رسائی اورکنکٹی وٹی کی ریڑھ کی ہڈی بن گیاہے ۔
انھوں نے اس بات پرزوردیاکہ ڈاک خانے ڈجیٹل معیشت میں برمبنی شمولیت ترقی کویقینی بنانے اور ڈجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی غرض سے ایک غیرمعمولی نیٹ ورک فراہم کرتے ہیں ۔ دنیا بھرمیں پوسٹل نیٹ ورک کو ڈجیٹل طورپرمربوط کرنے کی بدولت ، لوگوں کو بااختیاربنانے سے متعلق نئی نئی سرگرمیوں میں بے انتہا اضافہ ہوجائے گا۔ انھوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اس قسم کی سرگرمیوں کی معنی خیز حصولیابیو ں ور انھیں بروقت بروئے کارلانے کی غرض سے ، جی 20ملکوں کی معاونت کی ضرورت ہے ۔
مالی لحاظ سے برمبنی شمولیت میں ڈاک کے محکمے کاکردار
جناب اوسوالڈ نے اس اہم حصے اورکردار کا ذکرکیا، جسے ڈاک خانے اپنے شہریوں کو مالی خدمات فراہم کرنے میں اداکررہے ہیں ۔ بینکنگ ، بیمہ ، رقم کے تبادلہ اورسرکاری ادائیگیوں لوگوں کے گھروں پرہی ادائیگی ، مالی لحاظ سے خواندگی اوربلارکاوٹ اورخوش اسلوبی کے ساتھ سودے اورلین دین کرنے کی غرض سے نئے فن ٹیکس کو اختیارکرنے سمیت ڈاک سے متعلق مالی خدمات کی بدولت ، ایک برمبنی شمولیت سماج ، معاشرے اور برمبنی شمولیت معیشت کے لئے راہ ہموار ہورہی ہے ۔ پینل کے ارکان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس عمل میں انضباطی نظام اورجی 20کی معاونت کے ساتھ حکومت کی سازگار پالیسیوں کے ذریعہ مزید تیزی لائی جاسکتی ہے ۔
جناب ونیت پانڈے نے بے مثل اورغیرمعمولی ڈجیٹل اورفزیکل نیٹ ورک اور مالی خواندگی اورمالی برمبنی شمولیت میں اس کی رسائی اورتعاون کے ذریعہ ، مالی شمولیت میں ‘‘انڈیاپوسٹ ’’ کی حصولیابیوں کے بارے میں مختصر بات کی ۔
اس گول میز کانفرنس اورپینل مباحثہ میں 20سے زیادہ ملکوں اور 150سے زیادہ بین الاقوامی شرکاءنے حصہ لیا۔ آسٹریلیا ، چین ، جرمنی ، اٹلی اور جاپان کے مندوبین اوردیگرمتعلقہ شراکت داروں اور متعلقہ فریقوں نے بھی اس پینل مباحثہ میں حصہ لیا۔ جی 20کے مدعو ڈاک خانوں کے شرکاء نے اس پہل قدمی کے لئے ڈاک کے مبارکباد دی ۔ جس میں جی -20کے میدان میں ڈاک کے شعبے کی اہمیت کواجاگرکیاگیا۔
یہ پینل مباحثہ (پوسٹس ) کے سکریٹری کے اختتامی کلمات کے ساتھ اختتام پذیرہوا ، جس میں انھوں نے دنیا بھرمیں سماجی واقتصادی ترقی کو رفتارعطاکرنے میں ڈاک کے شعبے کے ذریعہ اداکئے جانے والے اہم کردار کا ذکرکیا اوریہ کہ یہ شعبہ ، شہریوں کی جگہوں پرہی انھیں خدمات کی فراہمی کی غرض سے کس طرح ایک ون اسٹاپ سولیوشن کے طورپر ابھرسکتاہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -1718
(Release ID: 1899769)
Visitor Counter : 115