شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی ، سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج چار شمال مشرقی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی
Posted On:
15 FEB 2023 5:51PM by PIB Delhi
شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی، سیاحت و ثقافت ے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج چار شمال مشرقی ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، منی پور اور میزورم کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کی۔
جناب جی کشن ریڈی نے ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فنڈزنظام کے مناسب نفاذ کو یقینی بنائے اور سی این اے اکاؤنٹ میں غیر خرچ شدہ رقم کی بروقت واپسی کی جائے۔
جناب ریڈی نے مالی سال 23-2022کے بجٹ کے اخراجات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ریاستی حکومت کو ایم ڈی او این ای آر کو معیاری تجاویز پیش کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے ریاستوں کو مزید مطلع کیا کہ ایم ڈی او این ای آر کے فیلڈ ٹیکنیکل سٹیٹس یونٹس (ایف ٹی ایس یوز) کو ریاستوں میں تمام ضروری تعاون اور تال میل فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کو بجٹ کی مختص رقم کا 100 فیصد استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
وزیر موصوف نے ایم ڈی او این ای آر کی مختلف اسکیموں کے تحت 23-2022 اور 24-2022 میں منظور کیے جانے والے پروجیکٹوں کے لیے ڈی پی آر جمع کرانے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں اور ڈونر وزارت دونوں کے افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر مرحلے پر قریبی تال میل قائم کرکے پروجیکٹ لائف سائیکل کی رفتار کو تیز کریں۔
جناب جی کشن ریڈی نے آئندہ عالمی سرمایہ کاری سمٹ پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور مکمل تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سربراہ کانفرنس شمال مشرقی خطے کی صلاحیتوں کو سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے اور ہر شعبے میں بے شمار موقعے ظاہر کرنے کا ایک بہترین وقت ہے۔ انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ ریاستیں کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے اقدامات کر سکتی ہیں جیسے کہ تیز رفتار منظوری اور لائسنس، سنگل ونڈو سسٹم کو اپ گریڈ کرنا اور تمام سرمایہ کاروں کے سوالات کو حل کرنے کے لیے ضلع اور ریاستی سطح پر نوڈل افسروں کا تقرر کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمین کی دستیابی کے حوالے سے ضروری تبدیلیاں، کریڈٹ میں کامیابی، پلگ اینڈ پلے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور متعلقہ ریاستوں کے خصوصی توجہ کے طلبگار علاقوں کو فروغ دینے کے لیے پالیسیاں اور ترغیبات، سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کریں گی اور سربراہ اجلاس کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔
مرکزی وزیر نے ریاستی حکومتوں کو یہ بھی بتایا کہ مارچ 2023 کے مہینے میں ایک عالمی سیاحتی سرمایہ کاری سربراہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا اور ان سے اس بات کو پھیلانے اور شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کی درخواست کی۔
وزیر موصوف نے ریاستوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ نیو نارتھ ایسٹ انویسٹمنٹ ڈیولپمنٹ اسکیم کے آغاز کے لیے اپنی معلومات سے آگاہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست نئے این ای آئی ڈی ایس کے کامیاب نفاذ میں بنیادی متعلقہ فریق ہوں گے اور ان کا تعاون اس بات کو یقینی بنانے میں اہم ہو گا کہ یہ اسکیم خطے کے اہداف اور حقائق کی عکاسی کرتی ہے۔
جناب جی کشن ریڈی نے شمال مشرقی ریاستوں میں جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور مرکزی حکومت سے تمام ضروری تعاون اور مدد کا وعدہ کیا۔
جناب جی کشن ریڈی نے وزارت تعلیم کی قیادت میں منعقد کیے جانے والے اور ایم ڈی او این ای ای آر ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کود نیز اطلاعات و نشریات کی وزارت اور ریلوے کی وزارت کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے آئندہ ’’یووا سنگم‘‘ دوروں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ این ای آر کے طلباء باقی بھارت کے مختلف حصوں کا سفر کریں گے اور باقی بھارت کے طلباء شمال مشرق کی مختلف ریاستوں کا سفر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دوروں کا اہتمام پانچ اصولوں روایت، کوشش، ترقی، ٹکنالوجی اور آپسی روبطوں پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ریاستوں سے بیداری میں اضافہ کرنے اور طلباء کا اندراج کرنے کی ترغیب دینے کی درخواست کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا س۔ ت ح۔
U -1708
(Release ID: 1899697)
Visitor Counter : 299