بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ اور اس کے شریک ادارے سے ڈالمیا سیمنٹ (بھارت) لمیٹڈ کی نشانہ بند اثاثوں کے مجوزہ خریداری کی منظوری دیدی
Posted On:
15 FEB 2023 7:09PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے جے پرکاش ایسوسی ایٹس لمیٹڈ اور اس کے ایسوسی ایٹ (فروخت کنندہ) (ٹارگٹ اثاثے) سے تعلق رکھنے والے کلنکر، سیمنٹ اور پاور پلانٹس کی ڈالمیا سیمنٹ (بھارت) لمیٹڈ (خریدار) کی جانب سے خریداری سے متعلق مجوزہ امتزاج کو منظوری دے دی۔
خریدار ڈالمیا بھارت لمیٹڈ (ڈی بی ایل) کا کلّی طور پر زیلی ملکیتی ادارہ ہے جو 80 برسوں سے سیمنٹ کی تیاری اور فروخت کا کاروبار کر رہا ہے۔ ڈی بی ایل ڈالمیا بھارت گروپ (یعنی خریدار گروپ) کا حتمی بنیادی ادارہ ہے۔ ڈی بی ایل (براہ راست اور اپنے "کنٹرول" کے اداروں کے ذریعے) بنیادی طور پر (1) سیمنٹ کی تیاری اور فروخت، (2) چینی کی تیاری اور فروخت، اور (3) ریفریکٹری خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں سرگرم ہے۔
نشانہ بند اثاثے بھارت میں کلینکر کی تیاری اور فروخت، بنیادی طور پر مدھیہ پردیش، اتر پردیش، چھتیس گڑھ اور (کوئلے پر مبنی) تھرمل پاور جنریشن کی ریاستوں میں گرے سیمنٹ کی تیاری اور فروخت میں لگے ہیں۔
سی سی آئی کے مفصّل آرڈر پر عمل کیا جائے گا۔
*****
U.No: 1712
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1899647)
Visitor Counter : 140