نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین انفارمیشن سروس کے اُن افسروں نے آج نائب صدر جمہوریہ سے ملاقات کی جو ملازمت کے آزمائشی مرحلے سے گزر رہے ہیں


ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو کم دکھانے والی غلط بیانیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے - نائب صدر

معلومات کو ڈمپ کرنا در اندازی کا ایک دوسرا طریقہ ہے - نائب صدر

Posted On: 15 FEB 2023 4:35PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج اُپ راشٹرپتی نواس میں انڈین انفارمیشن سروس  کے پروبیشنروں (ملازمت کے آزمائشی مرحلے سے گزرنے والے افسروں)کے ایک گروپ سے بات چیت کی اور ان سے کہا  کہ وہ جمہوریت اور قوم پرستی کے حقیقی محافظ بن کر ابھریں۔ عالمی وبا کوویڈ-19  کے دوران غلط معلومات سے لڑنے اور ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ کو دور کرنے میں انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے نوجوان زیرِ تربیت یافتہ افسروں سے کہا کہ وہ ہمیشہ چاق و چوبند اور چوکس رہیں کیونکہ ان دنوں باتیں پلک جھپکتے وائرل ہو جاتی ہیں۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھر نے ہندوستان کو مواقع اور سرمایہ کاری کی سرزمین قرار دیا اور ان طاقتوں کو مزید بڑھانے میں موثر مواصلات کے کردار کو اجاگر کیا۔ معلومات کی ڈمپنگ' کو جارحیت کا ایک اور طریقہ بتاتے ہوئے انہوں نے اسے بے اثر کرنے کے لیے جرات مندانہ اور موثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ نائب صدرجمہوریہ نے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو کم کرنے دکھانے کی مؤثر کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے چوکس رہنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے نوجوان افسروں سے کہا کہ ہمارے پاس اب تاخیر سے جواب دینے کی فرصت نہیں ہے۔

انڈین انفارمیشن سروس ایک مرکزی گروپ 'اے' سروس ہے جس کے اراکین حکومت ہند کے ذرائع ابلاغ کے ناظم کے طور پر کام کرتے ہیں۔ انڈین انفارمیشن سروس کے افسران حکومت اور ملک کے شہریوں کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر کام کرتے ہیں جس کا مقصد مختلف صلاحیتوں  کو بروئے کار لاتے ہوئے معلومات کو پھیلانا اور مختلف سرکاری پالیسیوں اور اسکیموں کو عوام تک پہنچانا ہوتا ہے۔

نائب صدر کے سکریٹری جناب سنیل کمار گپتا،  اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا  پروفیسر سنجے دویدی، ڈی جی، آئی آئی ایم سی، 2020، 2021 اور 2022 بیچ کے آئی آئی ایس آفیسر ٹرینی اور سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

******

U.No:1703

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1899614)