زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

اہم فصلوں کی پیداوار کا دوسرا پیشگی تخمینہ جاری کیا گیا


سال 2022-23 کے لیے خوردنی اناج کی پیداوار کا تخمینہ 3235.54 لاکھ ٹن کے بقدر ہے

چاول، گیہوں، مکئی، چنا، مونگ، ریپ سیڈ اور سرسوں اور گنے کی ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ

مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی کاشتکاروں ، سائنس دانوں کی سخت محنت اور ٹھوس سرکاری پالیسیوں کا نتیجہ ہے

Posted On: 14 FEB 2023 7:28PM by PIB Delhi

زراعت و کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت کے ذریعہ زرعی سال 2022-23 کے لیے اہم فصلوں کی پیداوار کے دوسرے پیشگی تخمینے جاری کر دیے گئے ہیں۔ زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بتایا کہ جاری زرعی سال کے دوران 3235.54 لاکھ ٹن خوردنی اناج کی پیداوار کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کاشتکاروں کی سخت محنت، سائنس دانوں کی مہارت اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی کاشتکار دوست پالیسیوں کی وجہ سے روز بہ روز ترقی کر رہا ہے۔

جناب تومر نے پیشگی تخمینوں میں موٹے اناج کی پیداوار میں اضافہ کی ستائش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے برسوں میں موٹے اناج/تغذیائی اناج کی پیداوار اور استعمال میں مزید اضافہ ہوگا۔

غور طلب ہے کہ اقوام متحدہ نے سال 2023 کو موٹے اناج کا بین الاقوامی سال کے طورپر منانے کا اعلان کیا ہے۔ حال ہی میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے موٹے اناج/ تغذیائی اناج کو ’شری اَن‘ کا نام دیا ہے۔

مختلف فصلوں کی پیداوار کا تجزیہ ریاستوں سے حاصل شدہ تاثرات پر مبنی ہوتا ہے اور اس کی تصدیق دیگر ذرائع سے دستیاب معلومات کے ساتھ کی جاتی ہے۔ یہ تجزیہ ریاستوں، متبادل ذرائع اور دیگر عوامل سے حاصل شدہ تاثرات پر مبنی مسلسل تخمینوں پر مزید نظرثانی کے عمل سے گزرے گا۔

دوسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق، سال 2022-23 کے لیے اہم فصلوں کی تخمینہ شدہ پیداوار ذیل میں دی گئی ہے:

    • خورنی اناج – 3235.54 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • چاول – 1308.37 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • گیہوں – 1121.82 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • تغذیائی / موٹے اناج – 527.26 لاکھ ٹن
    • مکئی – 346.13 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • جو- 22.04 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • مجموعی دالیں – 278.10 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • چنا- 136.32 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • مونگ – 35.45 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
    • تلہن – 400.01 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
        • مونگ پھلی – 100.56 لاکھ ٹن
        • سویابین – 139.75 لاکھ ٹن
        • ریپ سیڈ اور سرسوں – 128.18 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • کپاس – 337.23 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک 170 کلو گرام کی )
  • گنا- 4687.89 لاکھ ٹن (ریکارڈ)
  • پٹ سن اور میسٹا – 100.49 لاکھ گانٹھیں (ہر ایک 180 کلو گرام کی)

سال 2022-23 کے لیے دوسرے پیشگی تخمینہ کے مطابق، ملک میں خوردنی اناج کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ ریکارڈ 3235.54 لاکھ ٹن کے بقدر ہے جو کہ گذشتہ برس 2021-22 کے مقابلے میں 79.38 ایل ایم ٹی زائد ہے۔

سال 2022-23 کے دوران چاول کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ (ریکارڈ) 1308.37 لاکھ ٹن کے بقدر ہے۔ یہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 13.65 لاکھ ٹن زائد ہے۔

ملک میں گیہوں کی (ریکارڈ)پیداوار کا تخمینہ 1121.82 ایل ایم ٹی کے بقدر  ہے جو کہ گذشتہ برس کی پیداوار کے مقابلے میں 44.40 ایل ایم ٹی زیادہ ہے۔

سال 2022-23 کے دوران ملک میں مکئی کی پیداوار کا تخمینہ (ریکارڈ) 346.13 لاکھ ٹن کے بقدر ہے جو کہ گذشتہ برس کے 337.30 لاکھ ٹن کے مقابلے میں 8.83 لاکھ ٹن زائد ہے۔

تغذیائی /موٹے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 527.26 لاکھ ٹن کے بقدر ہے جو کہ گذشتہ برس کی پیداوار  کے مقابلے میں 16.25 لاکھ ٹن زائد ہے۔

مونگ کی پیداوار کا تخمینہ  35.45 ایل ایم ٹی کے بقدر ہے جو کہ گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.80 ایل ایم ٹی زائد ہے۔

سال 2022-23 کے دوران مجموعی دالوں کا تخمینہ 278.10 لاکھ ٹن کے بقدر ہے جو کہ گذشتہ برس کی 273.02 ایل ایم ٹی کے بقدر پیداوار سے 5.08 لاکھ ٹن زائد ہے اور گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دالوں کی اوسط پیداوار سے 31.54 ایل ایم ٹی زائد ہے۔

سویا بین اور ریپ سیڈ اور سرسوں کی پیداوار بالترتیب  139.75 ایل ایم ٹی اور 128.18 ایل ایم ٹی  کے بقدر ہے، جو کہ گذشتہ برس 2021-22 کی پیداوار کے مقابلے میں بالترتیب 9.89 ایل ایم ٹی اور 8.55 ایل ایم ٹی کے بقدر ہے۔

سال 2022-23 کے دوران تلہنوں کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 400.01 لاکھ ٹن کے بقدر ہے جو کہ گذشتہ برس کے دوران تلہنوں کی پیداوار سے 20.38 لاکھ ٹن زائد ہے۔

سال 2022-23 کے دوران ملک میں گنے کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 4687.89 لاکھ ٹن کے بقدر ہے۔ سال 2022-23 کے دوران گنے کی پیداوار گذشتہ برس کی پیداوار کے مقابلے میں 293.65 لاکھ ٹن زائد ہے۔

کپاس کی پیداوار کا تخمینہ 337.23 لاکھ گانٹھوں (ہر ایک 170 کلو گرام) کے بقدر ہے، اور پٹ سن اور میسٹا کا تخمینہ 100.49 لاکھ گانٹھوں (ہر ایک 180 کلو گرام) کے بقدر ہے۔

2022-23 کے دوسرے پیشگی تخمینوں کے مطابق مختلف فصلوں کی تخمینہ پیداوار 2012-13 کے بعد کے سال کے تقابلی تخمینوں کے ساتھ منسلک ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1652



(Release ID: 1899268) Visitor Counter : 197