بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے سیلک انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ ایل ٹی فوڈز لمیٹڈ کے کچھ ایکویٹی شیئر سرمائے کے حصول کی منظوری دی

Posted On: 14 FEB 2023 5:32PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت سیلک انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کارپوریشن کے ذریعہ ایل ٹی فوڈ لمیٹیڈ کے کچھ ایکویٹی شیئر کیپٹل کے حصول کو منظوری دی ہے۔

حاصل کرنے والا

سیلک انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کارپوریشن (ایس آئی آئی سی) ریاض، سعودی عرب میں واقع ایک غیر فہرست شدہ محدود ذمہ داری والی کمپنی ہے۔ یہ مکمل طور پر سعودی ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک انویسٹمنٹ کمپنی (سیلک) کی ملکیت اور کنٹرول میں ہے۔ سیلک ایک سرمایہ کاری کمپنی ہے جس نے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر زراعت اور کھانے پینے کی اشیاء کی تجارت میں مہارت رکھنے والی مختلف بین الاقوامی کمپنیوں میں حصص حاصل کیے ہیں۔ سیلک کا زرعی کاروبار کھیتی باڑی اور خریداری کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں بے شمار اشیاء کی درآمد پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ہدف شدہ کمپنی

 ایل ٹی فوڈز لمیٹڈ (ایل ٹی فوڈز) ایک 70 سال پرانی کنزیومر فوڈز کمپنی ہے جو پوری دنیا میں چاول پر مبنی خاص کھانوں کے کاروبار میں مصروف ہے۔ ایل ٹی فوڈز کا ایک ذیلی ادارہ دعوت فوڈز لمیٹڈ(ڈی ایف ایل) ہے۔ ہندوستان میں، ایل ٹی فوڈز اور ڈی ایف ایل کے کاروبار میں کئی فلیگ شپ برانڈز جیسے 'دعوت' کے ساتھ ساتھ کئی دیگر علاقائی برانڈز جیسے ہیریٹیج، دیوایا، شیفز سیکریٹ، روزانا وغیرہ کے تحت باسمتی اور دیگر خاص چاول شامل ہیں۔ سودے بازی کرنے والوں سے لے کر پریمیم صارفین تک یہ تمام برانڈز خریدتے ہیں۔ اس سلسلے میں سی سی آئی کا تفصیلی حکمنامہ جلد پیش کیا جائے گا۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج


(Release ID: 1899266) Visitor Counter : 138