زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اندور میں زراعت کے نمائندوں کی پہلی میٹنگ (اے ڈی ایم)کے دوسرے دن زراعت پر بات چیت  انتہائی اہمیت کی حامل رہی

Posted On: 14 FEB 2023 6:33PM by PIB Delhi

بھارت کی صدارت میں زرعی ورکنگ گروپ (اے ڈبلیو جی) کی زراعت کے نمائندوں کی پہلی  میٹنگ (اے ڈی ایم) کے دوسرے دن  میں داخل ہوئی۔شہری ہوابازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا  نے اس اجلاس کا افتتاح 14 فروری 2023 کو کیا۔

 

d662f94a-6331-4c25-b0dd-48ccdd3c14c5.jpg

اجلاس کے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران ،جناب سندھیا نےزراعت کے شعبہ میں ترقی کےلئے   تین ایس خاکوں  - اسمارٹ،سب  کی خدمت  اور  پائیداری کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے بھارت میں زراعت کی ترقی کی کہانی میں ڈرونز کی اہمیت  کی بھی نشاندہی کی۔

 4736cd13-f536-4488-9690-48d5c0cc6edf.jpg  f979ff7a-a4f2-4cfd-8fc4-410ce7c5fd7b.jpg

 

ایشو نوٹ پریزنٹیشن کے دوران، زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت  میں سکریٹری نے کلیدی خطبہ دیا۔ پریزنٹیشنز اے ڈبلیو جی کے ایشو نوٹ پر پیش کی گئیں، جس میں خوراک کی حفاظت اور غذائیت، آب و ہوا کی قابل رسائی کے ساتھ پائیدار زراعت، جامع زرعی ویلیو چینز اورخوراک کا نظام اور زرعی تبدیلی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے چار اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے ایشو نوٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

جی 20 ممبران ممالک اور مہمان ممالک  نے بھی جی 20 کے زرعی ایجنڈے پر  توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ میٹنگیں کی ہیں۔

تکنیکی سیشن کے بعد مندوبین کو تاریخی منڈو قلعہ کی سیر کے لیے لے جایا گیا۔

***********

ش ح ۔ا م۔

U:1649

 


(Release ID: 1899217) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Punjabi