نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مدھیہ پردیش میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے اہتمام پرایس بی آئی اور دیگر شراکت دار ملک میں کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھانے کا موقع ملنے پر نازاں

Posted On: 14 FEB 2023 2:56PM by PIB Delhi

لگاتار دوسرے سال اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے مدھیہ پردیش میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز  (کے آئی وائی جی) کے لیے اپنی اسپانسرشپ میں توسیع کی ہے۔ اس طرح  وہ 2022 کے کے آئی وائی جی کے لیے بھی کے آئی وائی جی کا پرنسپل اسپانسر ہے۔

ایس بی آئی نے کہا ہے کہ  ہم کھیلو انڈیا کے ساتھ اپنی وابستگی جاری رکھنے پر خوش ہیں اس سے کھیلوں کے رُخ پر ہندوستانی نوجوانوں کی امنگوں کی حمایت ہوتی ہے   اور انہیں فروغ ملتا ہے۔ 2023 کے جاری کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں ہمیں نوجوان ایتھلیٹس کی جانب سے اپنی سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکت میں اضافہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہمارا مقصد ہندوستانی نوجوانوں میں کھیلوں اور چاق و چوبند کی قدر کو پروان چڑھانا ہے۔

 

ایس بی آئی کے علاوہ ڈریم اسپورٹس بھی کے آئی وائی جی کو اسپانسر کرنے کے لیے واپس آیا ہے بطور اسپانسر ان کے تعاون سے چل رہا ہے اور کے آئی وائی جی برانڈ کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر خوش ہے۔

اپنی ایسوسی ایشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈریم اسپورٹس کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور شریک بانی بھاویت سیٹھ نے کہا کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے ساتھ منسلک ہونا ہمارے لیے موجبِ اعزاز ہے جو ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ہمارے جذبے اور کھیلوں کو بہتر بنانے کے ہمارے وژن سے اشتراک کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہمیں  امید ہے کہ ہندوستان کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھانے کے مشترکہ مقصد کے رُخ پر کام جاری رکھا جائے گا اور اپنے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو کھیلوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب ملتی رہے گی۔

یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب کھیلو انڈیا نے کے آئی وائی جی کے لیے کارپوریٹ اسپانسرشپ کا در کھولا ہے۔ اس کا مقصد دونوں طرف کام اور جیت کے رشتے ساتھ کھیلو انڈیا اور اسپانسر دونوں کے لیے جیت اور کام دونوں طرح کے  تعلقات قائم کرنا ہے۔

ایس بی آئی اور ڈریم اسپورٹس دونوں نے جہاں ماضی میں کے آئی وائی جی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسپورٹس فار آل (ایس ایف اے) کے آئی وائی جی کی طاقت کیلئے اسپانسر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اس نئے اشتراک کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس ایف اے کے بانی اور سی ای او رشی کیش جوشی نے کہا کہ اسپورٹس فار آل (ایس ایف اے)کے لیے پاورڈ بائی اسپانسر کے طور پر بورڈ میں آنا اعزاز کی بات ہے۔ کھیلو انڈیا کا پورے ملک میں کھیلوں کی خواہش پیدا کرنے اور تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس تیار کرنے کا مشن ایس ایف اے کے ساتھ مضبوطی سے وابستہ ہے۔ ایس ایف اے میں  ہماری انتھک کوشش رہے گی کہ زیریں سطح پر کھیلوں کے کلچر کے فروغ میں مدد کی جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کی گہری شراکت داری ایک کھیلنے والی قوم کے طور پر ہندوستان کی ترقی کی رفتار کو تیز کرے گی۔

مدھیہ پردیش کے آٹھ شہروں میں میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز  کا آغاز 30 جنوری کو ہوا اور یہ سلسلہ 11 فروری کواختتام پذیر ہوگا۔ کھیلوں میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 6000 نوجوان کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

کھیلوں کے اس ایڈیشن میں مجموعی  طور پر 27 کھیلوں کے مقابلوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ پانی کے کھیل جیسے کیکنگ، روئنگ اور واٹر سیلوم کو پہلی بار کے آئی وائی جی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

*****

U.No:1640

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1899164) Visitor Counter : 112