بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای شعبہ میں سرمایہ کاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لئے نافذ کردہ اسکیمیں اور پروگرام، جون 2022 میں پہلی مرتبہ برآمد کنندگان کی صلاحیت سازی کے لئے شروع کی گئی اسکیم

Posted On: 13 FEB 2023 2:44PM by PIB Delhi

چھوٹی بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے ٹیکنالوجی مراکز قائم کئے ہیں جو  جنرل انجینئرنگ ، فورجنگ اور ڈھلائی کا کارخانہ ، الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اور مینو فیکچرنگ ، الیکٹریکل ، خوشبو اور ذائقہ ، گلاس، جوتے چپل اور کھیلوں کے سامان جیسے شعبے میں ڈیزائن اور اشیا کی تیاری ، پرزوں کی درستگی ، سانچوں ،ڈائیز ،جگس وغیرہ کے ذریعہ تکنیکی مدد فراہم کرتی ہے ۔ وزارت نے ایم ایس ایم ای شعبہ میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کا بھی  نفاذ کرتی ہے ۔ ان اسکیموں ،پروگراموں کے لئے ایم ایس ایم چیمپئن اسکیم ، کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزیز(سی جی ٹی ایم ایس ای)، وزیر اعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام(پی ایم ای جی پی) اور چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتیں – کلسٹر ترقی سے متعلق پروگرام (ایم ایس ای- سی ڈی پی ) کے تحت  مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

تجارتی انٹیلی جنس اور شمالیات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سے موصولہ معلومات کے مطابق  22-2021 میں کل ہند برآمدات میں ایم ایس ایم ای سے متعلق مخصوص مصنوعات کی برآمدات کا حصہ  حسب ذیل ہے:

سال

ایم ایس ایم ای سے متعلق مصنو عات کی برآمدات (ملین امریکی ڈالر میں قیمت)

کل ہند برآمدات (ملین امریکی ڈالر میں قیمت)

کل ہند برآمدات میں مصنوعات سے متعلق ایم ایس ایم ای کی برآمدات کا فیصد حصہ

2021-22

190,019

422,004

45.03%

 

 

ہندوستانی برآمدات میں ایم ایس ایم ای کے تعاون اور اس کی مسابقت کو بڑھانے کے لئے ایم ایس ایم ی کی وزارت بین الاقوامی تعاون (آئی سی) اسکیم نافذ کررہی ہے جس کے تحت اہل مرکزی / ریاستی حکومت اقتداروں اور صنعتی انجمنوں کو قابل ادائیگی رقم کی بنیاد پر مالی مدد فراہم کی جاتی ہےتاکہ ٹیکنالوجی کی تجدید کاری ، جدیدیت ،مشترکہ منصوبوں وغیرہ کے ساتھ ہندوستان میں بین الاقوامی کانفرنس/ سیمینار / ورکشاپ کے انعقاد کے لئے  آسانی پیدا کرنے کے ساتھ بیرون ملک بین الاقوامی نمائشوں / میلہ/خریدو فروخت کےامور میں  شرکت اور دوروں کی سہولت فراہم کی جاسکیں۔ اس کے علاوہ آئی سی اسکیم یعنی  پہلی مرتبہ برآمد کنندگان کی صلاحیت سازی (سی بی ایف ٹی ای) جس کی شروعات جون 2022 میں کی گئی تھی  کے تحت نئی چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کو ای پی سیز، برآمد کاری سے متعلق بیمہ پریمئم اور برآمد کے لئے جانچ اور معیاری  تصدیق   کے ساتھ ساتھ  اندراج مع رکنیت  کی تصدیق(آر سی ایم سی) سے متعلق  اخراجات کے لئے قابل ادائیگی رقم فراہم کی جاتی ہے۔آئی سی اسکیم کے تحت یہ دخل اندازیاں ایم ایس ایم ایز شعبہ میں برآمد کنندگان کی مدد کے لئے کی جاتی ہےتاکہ بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی رسائی بڑھائی جاسکے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ملک بھر میں 52 برآمد کاری سے متعلق سہولیاتی مراکز (ای ایف سیز) قائم کئے ہیں جس کا مقصد چھوٹی اور بہت چھوٹی  صنعتوں (ایم ایس ایز) کی مطلوبہ سرپرستی فراہم کرنا ہے ۔

چھوٹے بہت چھوٹے اور اوسط درجے کے کاروباری اداروں کے وزیر مملکت جناب بھانوپرتاپ  سنگھ ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی ۔

**********

ش ح ۔  ع ح  ۔ م ش

U. No.1632



(Release ID: 1899087) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Tamil , Telugu