شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 1359.61 کروڑروپے مالیت کے اُناسی پروجیکٹ مکمل کئے گئے
شمال مشرقی خطے میں گزشتہ دس برسوں کے دوران مجموعی طورپر 8017 کلومیٹر قومی شاہراہ کی منظوری دی گئی اور 5932 کلومیٹر کی تکمیل کی گئی
شمال مشرقی خطے میں اس وقت 17 ہوائی اڈے کام کررہے ہیں
Posted On:
13 FEB 2023 5:56PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی خطے میں سڑک کنکٹوٹی اورقومی شاہراہوں میں اضافے کےساتھ ساتھ ائیر ویزکوفروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتو ں او ر محکموں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے متعلق متعدد پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔
شمال مشرقی خطے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مجموعی طورپر 1379 کلومیٹر کے سڑک پروجیکٹ مکمل کئے گئےہیں۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 1359.61 کروڑروپے مالیت کے مجموعی طورپر 79 پروجیکٹ مکمل کئے گئے۔ شمال مشرقی خطے میں گزشتہ دس برسوں کے دوران مجموعی طورپر 8017 کلومیٹر قومی شاہراہ کی منظوری دی گئی اور 5932 کلومیٹ قومی شاہراہ کی تکمیل کی گئی۔حال ہی میں آٹھ ہوائی اڈوں کو آپریشنلائز کئے جانے سے شمال مشرقی خطے میں اس وقت 17 ہوائی اڈے کام کررہے ہیں۔شمال مشرقی خطے میں حال ہی میں ہولونگی اروناچل پردیش میں ڈونئی پولو ائیر پورٹ کو آپریشنلائز کیا گیا ہے ۔
*************
ش ح۔اگ ۔ رم
U-1617
(Release ID: 1899017)
Visitor Counter : 128