کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت بھونیشور میں پی ایم گتی شکتی پر مشرقی زونل کانفرنس کا انعقاد کرے گی

Posted On: 13 FEB 2023 2:31PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت مشرقی زونل ریاستوں - اڈیشہ، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور بہار میں بنیادی ڈھانچے  کے فروغ کے لیے مربوط منصوبہ بندی میں تال میل کے لیے اس ماہ کی 16 تاریخ کو بھونیشور، اڈیشہ میں پی ایم-گتی شکتی اور قومی لاجسٹک پالیسی پر مشرقی زونل کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔

اس کانفرنس میں مشرقی زون کی ریاستوں اور کوئلہ، ڈی پی آئی آئی ٹی، ریلوے، پاور، اسٹیل، فرٹیلائزر اور کیمیکلز، ایم او آر ٹی ایچ، شپنگ پورٹس اور آبی گزرگاہوں جیسی مختلف وزارتوں کے سینئر افسران اور مشرقی زون کے صنعتی نمائندے شرکت کریں گے۔  کانفرنس کا مقصد خطے کی جامع ترقی کے لیے گہرائی سے بات چیت اور تجاویز پیش کرنا ہے۔

پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (این ایم پی)،  لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور لاجسٹک لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک تبدیلی کا طریقہ،  ملک میں مربوط بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔  اس کا مقصد مختلف وزارتوں/ ریاستوں/ محکموں/ صنعتوں کو مربوط منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کے کنیکٹیویٹی پروجیکٹوں کے مربوط نفاذ کے لیے ایک ساتھ لانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا س۔ ت ح۔

U -1586     


(Release ID: 1898986)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia