وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان صرف اسمبلی ورکشاپ ہی نہیں بنے رہنا چاہتا؛’آترم نربھرتا‘حاصل کرنے کے لئے جدید ترین سازوسامان کی تیاری وقت کی ضرورت :بنگلورو میں ایرو انڈیا 2023 کے موقع پر سی ای او راؤنڈ ٹیبل کے دوران رکشا منتری کا اظہار خیال


انہوں نے سرکار کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہندوستانی اور عالمی صنعتوں کے لیڈرو پر زور دیا

’’ہم پرائیویٹ سیکٹر کے شراکت داروں کی توانائی ، جذبے اور اہلیت کا پوری طرح سے استعمال کرنے کے لئے عہدبند ہیں‘‘

مساوات اور آپسی اعتماد پر مبنی سرکار-صنعتی شراکت داری:جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 13 FEB 2023 5:40PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی اور عالمی صنعتوں کے لیڈروں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے اندر اہم تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے جدید ترین مصنوعات کے ڈیزائن، فروغ اور ترقی کے سرکار کی کوشش کی حمایت کریں، تاکہ جامع مقاصد کے ساتھ دفاع میں مکمل ’آتم نربھرتا‘حاصل کی جاسکے اور اس کا بڑا مقصد ساجھا عالمی امن اور خوشحالی کا حصول ہے۔وہ 13فروری2023 کو بنگلورو میں ایرو انڈیا 2023 کے حصے کے طورپر منعقد ایک راؤنڈ ٹیبل کے دوران مقامی اور عالمی حیثیت کے آلات تیار کرنے والوں(او ای ایم)کے 70 سے زیادہ سی ای او کو خطاب کررہے تھے۔

رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان صرف ایک اسمبلی ورکشاپ نہیں بنے رہنا چاہتا اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’میک اِن انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘وژن کے تحت مہارت اوراہلیت کو ساجھا کرنے کی بنیاد پر دفاع اور سلامتی کے شعبے میں دوست ممالک کے ساتھ جڑنا چاہتا ہے۔ انہوں نے صنعتی دنیا کے لیڈروں کو یقین دہانی کرائی کہ سرکار نئے خیالات کے لئے کھلی ہوئی ہےاور دفاعی مصنوعات کے سیکٹر میں پرائیویٹ سیکٹر کے شراکت داروں کی توانائی، کاروباربیت کے جذبے اور صلاحیت کا پوری طرح سے استعمال کرنے کے لئے عہد بند ہیں۔انہوں نے رکاوٹوں کو دور کرنے اورکاروبار کو آسان بنانے کی سمت میں سرکار کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے ایک زندہ اور عالمی سطح کے دفاعی مینوفیکچرنگ صنعت کو بڑھاوا دینے کے سرکار کے عہد کا ذکر کیا اور اسے ہندوستانی معیشت کا اہم محرک قرار دیا۔ انہوں نے ملک میں کاروبار کے مطابق ماحول بنانے کے لئے وزارت دفاع کی جانب سے کئی گئی دور اندیشانہ اصلاحات کا ذکر کیا ۔ ان میں اترپردیش اور تمل ناڈ ومیں دفاعی راہداریوں کا قیام، صنعتی لائسنسنگ عمل میں آسانی ، دفاعی شعبے میں ایف ڈی آئی کے حدمیں اضافہ ، پرائیویٹ سیکٹر کے لئے سرکاری جانچ اور تجرباتی سہولتیں مہیا کرنا، بجٹ 24-2023میں دفاع کے لئے فنڈ میں اضافہ اور دفاع کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے صنعتی ترقیاتی فنڈ اور اختراعات کا آغاز شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحات ہندوستانی دفاعی سازو سامان کو قائم شدہ عالمی دفاعی اور ایرواسپیس کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں اہل بنائیں گے۔

رکشا منتری نے زور دے کر کہا کہ سودیشی کرن آج ہندوستان کے لئے منتر ہے، ماضی  کے برخلاف جب درآمداتی ڈیفالٹ متبادل تھا۔ انہوں نے دفاعی پیداوار میں پرائیویٹ کھلاڑیوں کے بڑھتے حوصلے اور زیادہ شراکت داری کی ستائش کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ سی ای او راؤنڈ ٹیبل کامیاب نئی صنعتوں اور شراکت داری کی تخم ریزی کرے گا، سرمایہ کاری کو بڑھاوا دے گا، سودیشی مینوفیکچرنگ میں توسیع کرے گا اور ہندوستان میں ایرو اسپیس اور دفاعی ایکو سسٹم کو مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکار اور صنعتوں کے درمیان شراکت داری مساوات اور باہمی اعتماد پر مبنی ہے۔

سی ای او راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد ’آسمان کی حد نہیں ہے:سرحدوں سے پرے مواقع‘موضوع پر کیا گیا تھا۔ حصہ لینے والی کمپنیوں میں بوئنگ ، لاک ہیڈ مارٹن، عزائیل ایرواسپیس انڈسٹریز، جنرل ایٹمکس ، لیبہر گروپ، ریتھیان ٹیکنالوجیز، سفران ، جنرل اتھارٹی آف ملٹری انڈسٹریز، ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ، بھارت الیکٹرونک لمٹیڈ، بھارت ڈائنمک لمٹیڈ، بی ای ایم ایل لمٹیڈ، مشرا دھاتو نگم لمٹیڈ، لارسن اینڈ ٹبرو، بھارت فورج، ڈائنمیٹک ٹیکنالوجیز اور برہموس ایرواسپیس شامل ہیں۔

یہ پلیٹ فارم ایرو اسپیس اور دفاعی سیکٹر کی گھریلو اور عالمی صنعتوں کے بیچ شراکت داری بنانے کے لئے تھا، تاکہ موجودہ وقت میں اور مستقبل کی عالمی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سپلائی سریز حکمت عملی اور آپریشن کی اہمیت پر غورو خوض کیا جاسکے ، کیونکہ دنیا نے حال ہی میں وباء اور عالمی رکاوٹوں سے نجات حاصل کی ہے۔ بات چیت میں 15 ممالک کی 28غیر ملکی او ای ایم اور گھریلو کمپنیوں و ڈی پی ایس یو سمیت 75سے زیادہ کمپنیوں نے حصہ لیا۔ سوڈان اور سعودی عرب ممالک سے سرکاری شراکت داری ’’برابر کے لوگوں کے درمیان مکالمہ‘‘کی شکل میں گول میز بات چیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

سودیشی طور سے ڈیزائن کئے ترقی یافتہ پلیٹ فارموں کی نمائش کرتے ہوئے مضبوط ہندوستانی ایکو سسٹم کو اجاگر کرنے والی ایک چھوٹی فلم کو ہندوستانی اہلیت اور طاقت کا اظہار کرنے کے لئے پیش کیا گیا۔ شرکاء کو دفاعی تعمیری صنعت میں مواقع اور ڈی پی ایس یو ،ایم ایس ایم ای اور نجی صنعتوں کے توسط سے پیش کی جانے والی ترقی –نواز اور نمو –نواز پالیسیوں سے متعارف کرایا گیا۔

کئی غیر ملکی او ای ایم نے دفاع اور ایرواسپیس سیکٹر میں سفران، بوئنگ ، کالنس ایرو اسپیس، پریٹ اینڈ وہٹنی اور تھیلس سمیت سرمایہ کاری اور تعاون کے لئے اپنے منصوبوں کے بارے میں اعلانات کئے ۔ جنرل ایٹومک اور بھارت فورج نے طیارہ اِکائیوں اور پرزوں میں اپنے تعاو ن کو مزید بڑھانے کا اعلان کیا۔ ہینسولٹ نے ہندوستانی کمپنیوں کے لئے رکاوٹ ازالہ جاتی سسٹم کے ڈیزائن؍ٹی او ٹی اور آئی پی آر منتقلی اور ہندوستانی و عالمی بازار کے لئے جدید ملٹی سینسر الیکٹرو –آپٹکس ایئربورن جمبرس کی مشترکہ تیاری کا اعلان کیا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان ، ایئرفورس چیف ، ایئرچیف مارشل وی آر چودھری، بحریہ سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور دفاعی سیکریٹری جناب گردھر ارمانے نے بھی گول میز میں حصہ لیا۔

***********

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 1596)


(Release ID: 1898984) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi