بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ایز کو ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار بنانے اور ان کے کام کاج میں آسانی پیدا کرنے کے لئے ڈیجیٹل اقدامات کئے گئے ہیں

Posted On: 13 FEB 2023 2:40PM by PIB Delhi

حکومت نے ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار بنانے اور ایم ایس ایم ای کے کام کاج میں آسانی لانے کے لئے مختلف ڈیجیٹل اقدامات کئے ہیں۔ ان میں دیگر کے علاوہ آن لائن رجسٹریشن کے لئے ادیم پورٹل، ایم ایس ایم ایز کی شکایات نمٹانے کے لئے چمپئنز پورٹل، آن لائن خریداری کے لئے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس  (جی ای ایم) وغیرہ اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سنٹرل پبلک سیکٹر صنعتوں (سی پی ایس ای) کے ذریعہ خریداری کی نگرانی کے لئے ایم ایس ایم سمبندھ اور مرکزی وزارتوں/ محکموں /(سی پی ایس ای ایس) / ریاستی حکومت کی جانب سے ادائیگی میں تاخیر کے معاملے نمٹانے کے لئے ایم ایس ایم سمادھان پورٹل شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم ایس ایم ای چمپئنز اسکیم کے تحت ڈیجیٹل ایم ایس ایم اسکیم بھی شامل کی ہے۔ جس کا مقص ملک میں ایم ایس ایم ای کو بااختیار بنانے کے لئے بیداری پیدا کرنا اور کلاؤڈ پر مبنی ڈیجیٹل ٹول کا استعمال بڑھانا ہے۔

آج کی تاریخ تک ادیم رجسٹریشن پورٹل پر 1.39 کروڑ ایم ایس ایم ای رجسٹرڈ کرائی گئی ہیں اور مختلف پروگراموں سے مستفید ہوئی ہیں۔ مرکزی وزارتوں /محکموں / سی پی ایس ای سے خریداری 139018 کروڑ روپے کے قریب خریداری کی گئی جو ایم ایس ایم ایز سے سرکاری خریداری پالیسی (پی پی پی ) کے تحت کی گئی ۔ اس کے علاوہ ایم ایس ای ایف سی کے ذریعہ ایم ایس ایم ایز کی جانب سے داخل کی گئی 2297 درخواستوں کو نمٹایا گیا۔

یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No: 1591

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1898923) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Tamil , Telugu