امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

خوراک کے اناج کے انتظام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں: جناب گوئل


ایف سی آئی کو تمام محصولیاتی اضلاع کا احاطہ کرنے والے مزید خریداری مراکز کھولنے چاہئیں،تاکہ کسانوں کے پاس اپنی پیداوار،ایف سی آئی یا کسی دوسری ایجنسی کو فروخت کرنے کا اختیار ہو: جناب گوئل

Posted On: 13 FEB 2023 1:11PM by PIB Delhi

لکھنؤ میں، فوڈ کارپوریشن آف انڈیا یوپی ریجن کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے صارفین کے امور، خوراک اور عوامی  نظام تقسیم، ٹیکسٹائل اور  تجارت و صنعت  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ مزید شفافیت اور کم سے کم انسانی انٹرفیس لانے کے لیے  خوراک  اناج کے انتظام اور کوالٹی کنٹرول میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کریں۔

انہوں نے تمام افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے کام کاج کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھیجیں۔ جناب گوئل نے ایف سی آئی کے افسران کو خوراک کے انتظام کے شعبے میں اپنی مہارت کا استعمال کرنے اور زمین کے محدود رقبے میں اعلیٰ صلاحیت پیدا کرنے کے لیے گوداموں کے بہتر ڈیزائن کی تجویز دینے کی بھی ہدایت کی۔

گندم اور دھان کی خریداری سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے، انہوں نے ہدایت کی کہ ایف سی آئی کو تقریباً تمام محصولیاتی اضلاع میں مزید خریداری مراکز کھولنے چاہئیں، تاکہ کسانوں کے پاس اپنی پیداوار ایف سی آئی یا کسی دوسری ایجنسی کو فروخت کرنے کا اختیار ہو۔ انہوں نے یوپی میں خریداری مراکز پر ای پی او پی مشین کے استعمال کی تعریف کی اور مشورہ دیا کہ کسانوں سے خریداری کے نظام میں مزید شفافیت لانے کے لیے اسی نظام کو دیگر ریاستوں میں بھی لاگو کیا جانا چاہیے۔

اتر پردیش کی مانگ، آبادی اور وسیع جغرافیائی رقبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ گیہوں کی مارکیٹ قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ سیل اسکیم میں زیادہ مقدار میں گیہوں کی پیشکش کی جائے۔

ریاست میں ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے  جناب گوئل نے کہا کہ ایف سی آئی کے تمام گوداموں کی ملکیت اور کرائے کے، دونوں گودام اعلیٰ معیار کے ہونے چاہئیں۔ ناقص معیار کے تمام گوداموں کو فوری طور پر ضروری مرمت کر کے اپ گریڈ کیا جائے، ورنہ ڈی ہائرنگ پر بھی غور کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا ک۔ ق ر

1576U-



(Release ID: 1898703) Visitor Counter : 116