خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
آگرہ میں 11سے 12 فروری 2023 کو جی -20 ایمپاور انسیپشن میٹنگ کا انعقاد
Posted On:
12 FEB 2023 8:24PM by PIB Delhi
- مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے خواتین کی قیادت میں ترقی کے بھارت کے عز م پر زور دیا ہے ۔
- بھارت کی جی -20 کی صدارت کے تحت تین توجہ والے شعبے ہیں ۔ خواتین کی صنعت کاری : مساوات اور معیشت کے لئے سود مند ، بنیادی سطح سمیت تمام سطحوں پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے لئے شراکتداری اور تعلیم ،خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اہم اور مساوی افرادی قوت کی شرکت ۔
- ڈجیٹائزیشن کے رول پر پینل مذاکرات اور خواتین کو بااختیار بنانے میں مستقبل کی ہنر مندی اور غیرروایتی افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانا : ایس ٹی ای ایم اور اے آئی میں صنفی مساوات کے مواقع متعارف کرانے کے لئے ادارہ جاتی تعاون ۔
- تاج محل میں سیر وسیاحت اور ایک ثقافتی شام کے ساتھ تقریب کا اختتام ۔
آگر ہ کے تاج کنویشن ہوٹل میں جی ٹوینٹی کو بااختیار بنانے سے متعلق ابتدائی میٹنگ تاج کنوینشن ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔دوروزہ میٹنگ کا موضوع تھا : خواتین کو بااختیار بنانا تاکہ وہ مختلف شعبوں میں قائدانہ رول ادا کرسکیں : ہندوستان کی جی -20 کی صدارت میں مجموعی طورپر توجہ والے شعبوں کے ساتھ مستقبل کی ہنرمندی اور ڈجیٹل ہنر مندی کا رول – خواتین کی صنعت کاری : مساوات اور معیشت کے لئے سود مند، بنیادی سطح سمیت سبھی سطحوں پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے لئے شراکت داری اور تعلیم ،خواتین کو بااختیاربنانے کے لئے اہم اور مساوی افرادی قوت کی شرکت ۔
خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی ،آگرہ میں جی 20 کو بااختیار بنانے سے متعلق ابتدائی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے
خواتین اور بچوں کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطبہ دیا اور خواتین کی قیادت میں ترقی کے ہندوستان کے عزم کو دہرایا اور اس پر پوری طرح سے زور دیا۔ خواتین کی قیادت میں ترقی ڈجیٹل ہنر مندی کے ذریعہ خواتین کی قیادت کی ازسرنو تشریح کے موضوع پر مکمل اجلاس کے ساتھ ابتدائی میٹنگ کے آغاز کا پہلا دن شروع ہوا ۔ اقوام متحدہ کی اسسٹنٹ سکریٹری جنرل اور یواین میں خواتین کی ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ انیتا بھاٹیہ اور پائیداری ، ری نیو پاور کی مشترکہ بانی اور صدر نشین ، ری نیو فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن محترمہ میشالی سنہا نے خواتین کی ترقی کے لئے کثیر مواقع کے بارے میں آگاہ کیا اور ایک بڑی کامیابی کے طورپر ڈجیٹل میں آنے والی رکاوٹ پرتبادلہ خیال کیا۔
خواتین کو بااختیار بنانے میں مستقبل کی ہنرمندی اور ڈجیٹلائزیشن کے رول پر پینل مذاکرہ اہم پینل مذاکرہ تھا اور اسرو ، عالمی بینک او رجاپان وبنگلہ دیش کے جی 20 کے ایمپاور ممبر وفود کے پینلسٹ کے ساتھ پہلے دن خواتین کو بااختیار بنانے میں ڈجیٹائزیشن کے رول پر مذاکرہ کافی اہمیت کا حامل تھا ۔
خواتین اور بچوں کی بہبودکی وزارت میں سکریٹری جناب اندیور پانڈے خیر مقدمی خطاب کرتے ہوئے
دوسرا پینل مذاکرہ غیر روایتی افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے : ایس ٹی ای ایم (اسٹیم ) اور اے آئی میں صنفی مساوات کے مواقع کے لئے ادارہ جاتی تعاون سے متعلق تھا،جس میں سی -6 انرجی ، مائیکروسافٹ ، ویکوٹی ، اے پی اے اے اے سی آئی اور فرانس کے جی 20 ایمپاور ممبر وفد کے پینلسٹ نے مذاکرے میں شرکت کی اور ان کے ساتھ پینل مذاکرے ہوئے۔
شراکتداری کو آبے بڑھانے اور خواتین کی قیادت میں شراکتداری کے بہترین طورطریقوں کو اپنانے کے لئے وسائل سے متعلق حتمی پینل مذاکرہ کے ساتھ دن کا اختتام رسمی مذاکرات سے ہوا۔
شام میں وفود کو آگرہ قلعہ کی فصیل پر ملک کی خواتین کی عزت افزائی اور ان کے احترام کے سلسلے میں ہندوستانی ثقافتی وراثت پر ایک میپنگ شو پیش کرکے محضوظ کیا گیا۔بعدمیں ہندوستانی رقص پیش کئے گئے ۔
اجلاس کے دونوں دن خواتین کے ذریعہ مصنوعات اور خدمات سے متعلق نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں مختلف مصنوعات کی نمائش کی گئی نیز تقریباََ 54 ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹس کو بھی پیش کیا گیا اور سات ریاستوں کے جغرافیائی انڈیکیشنز ، خدمات کو بھی پیش کیا گیا۔خواتین دستکاروں اور صنعت کاروں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔
آیوش کی وزارت کی جانب سے یوگ کے ایک سیشن کے ساتھ جی 20 ایمپاور انسیپشن میٹنگ کے دوسرے دن تندرستی اور صحت سے متعلق معمول کا عمل شروع کیا گیا۔
خواتین او ر بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت اور آیوش کے وزیر مملکت جناب منجا پارہ مہندر بھائی نے اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کیا اور ہندوستان میں خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے لئے اہم اسکیموں سے متعلق معلومات مشترک کرکے صنفی مساوات کے لئے ہندوستانی حکومت کی کوششوں کواجاگر کیا۔
کا م کے چار وسیع شعبوںکواجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے اپنے اختتامی کلمات میں جی 20 ایمپاور کے تین اہم ستون کو دہرایا۔ یہ تین ستون ہیں : کے پی آئی – بورڈ ، عہد ، ورکنگ گروپ کے لئے تجاویز اوراثر ڈالنے والے ریکارڈ نتائج کی ضرورت ۔
ایڈوائنس فاؤنڈیشن کے وفد کی جانب سے فن ،ثقافت اور ایک بہتر دنیا سے متعلق اجلاس میں جی 20 کی چیئر پرسن اور سنگیت ناٹک اکیڈمی کی چیئر پرسن ڈاکٹر سندھیا پوریچہ اوربہت سے فنکارو ں نے شرکت کی ۔
جی 20 ایمپاور میں ترجیحات اور اہم نتائج کی نشاندہی سے متعلق اختتامی مکمل اجلاس کی صدارت جی 20 ایمپاور کی صدر نشین ڈاکٹر سنگیتا ریڈی نے کی۔
اپنے خصوصی خطاب میں وزارت خارجہ میں جی 20 کے جوائنٹ سکریٹری جناب ناگ نائیڈو نے کہا کہ افرادی قوت کی شرکت میں صنف کے فرق کو کم کرکے عالمی جی ڈی پی کو خاطر خواہ طورپر مستحکم کیا جاسکتا ہے اور صنف کے فرق کو دور کرکے جی ڈی پی کو لگ بھگ 30 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔
انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر کے خصوصی مشیر رتنا سہائے نے پالیسی سازی میں خواتین کو اہم مقام دینے کی طرف توجہ مرکوز کی اور انہیں ڈجیٹل ہنرمندی اورصنعت کاری میں اہم مقام دلانے پر توجہ دی ۔
جاپان کے جی 20 ایمپاور کے مشترکہ چیئر پرسن سوکیکو سوکا ہارا نے نتیجے پر مبنی طریقہ کار نظریہ کی تعریف کی اور پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کو بڑھانے کی ضرور ت کو اجاگر کیا۔
انڈونیشیا کے جی 20 ایمپاور کے مشترکہ چیئر پرسن رینا واتی پری ہاتن انگسی نے جی 20 ایمپاور عہد پر توجہ دی اور ایس ایم ایز میں خواتین کی خدمات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا اوراسے اہم قراردیا کیونکہ وہ کاروبار میں 90 فیصد نمائندگی کرتی ہیں۔
نیدر لینڈ کے جی 20 ایمپاور وفد کے اے او این ہولڈنگس کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئر مین مارگو رائٹ سوٹ مین رجنین نے کہا کہ مالی شمولیت کے لئے عالمی گروپس اہم ہیں۔
برطانیہ کے گورنمنٹ ایکوالٹیز آفس میں انٹر نیشنل جینڈر پالیسی کے سربراہ چارلس رمس ڈین نے اس بات کو اجاگر کیا۔ایسی چیزیں پیش کی جائیں جس سے جی 20 ایمپاور کامیاب ثابت ہو۔ ترجیحات مشترک کی جائیں ،تجربے مشترک کئے جائیں۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-1561
(Release ID: 1898658)
Visitor Counter : 196