وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارت شواہد پر مبنی تحقیق کو فروغ دے کر روایتی نظام ادویہ کو مضبوط کرنے کے لیے پابند عہد ہے: جناب سربانند سونووال


آیوش کے وزیر نے یونانی نظام ادویہ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

’یونانی نظام ادویہ میں عام علاج ‘ سے  متعلق سی سی آر یو ایم کے ذریعہ تیار کردہ ایک موبائل ایپ لانچ کیا گیا

Posted On: 11 FEB 2023 4:03PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال  نے اس امر کا اعادہ کیا کہ بھارت دنیا میں روایتی ادویہ کے میدان میں  سب سے آگے آچکا ہے۔ انہوں نے آیوش کے شعبے میں شواہد پر مبنی سائنٹفک تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر موصوف آج، نئی دہلی میں واقع وگیان بھون میں ، یونانی ڈے 2023 کے موقع پر منعقدہ  بین الاقوامی  کانفرنس کے رسمی افتتاح کے دوران بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے تھے۔

 

اس تقریب میں قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندربھائی، آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا، وزارت آیوش کے خصوصی سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک، وزارت آیوش کے جوائنٹ ایڈوائزر (یونانی) ڈاکٹر ایم اے قاسمی، سی سی آر یو ایم کے ڈائرکٹر جنرل پروفیسر قاسم علی خان اور آیوش کی وزارت کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال   نے کہا، ’’ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت میں، بھارت نے ڈبلیو ایچ او جی سی ٹی ایم کے قیام کے لیے پہل قدمی انجام دی ہے۔ یہ اس جانب اشارہ ہے کہ ہم دنیا میں روایتی ادویہ کے میدان میں قائدانہ کردار ادا کررہے ہیں۔  ہمیں اپنی تحقیقی صلاحیتوں اور تعلیمی سہولتوں کو مضبوط بنانے اور شواہد پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی جامع نگہداشت کے لیے ایک بہترین حفظان صحت نظام قائم کرنے کے لیے وزیر اعظم مودی کی تصوریت مضبوط ہے اور اس سلسلے میں وزارت آیوش کے لیے مرکزی بجٹ میں 20 فیصد کے بقدر کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ یونانی نظام ادویہ کو زبردست حمایت حاصل ہو رہی ہے اور یہ 2014 سے لے کر اب تک کافی وسعت اختیار کر چکا ہے۔ حال ہی میں، یونانی نظام ادویہ کے سب سے بڑے ادارے، غازی آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن کا افتتاح ہمارے وزیر اعظم کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، قانون و انصاف کے مرکزی وزیر، جناب کرن رجیجو نے کہا، ’’یونانی نظام ادویہ بھارت کا مالامال روایتی نظام ادویہ ہے۔ ہم نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ کیسے آیوش پر مبنی علاج نے کووِڈ۔19 وبائی مرض کے دوران راحت بہم پہنچائی۔ ہمارا  مالامال روایتی نظام ادویہ  ہمیں پائیدار حفظانِ صحت حل فراہم کر سکتا ہے جو ملک میں انسانی زندگیوں کی افزودگی میں معاون ثابت ہوگا۔‘‘

آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندربھائی نے  قابل احترام مجاہد آزادی حکیم اجمل خان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونانی نظام ادویہ  صحت برقرار رکھنے اور امراض سے بچاؤ کے لیے صحت مند خوراک سے متعلق عادات کے بارے میں تفصیلی رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے بتایا کہ این اے بی ایچ کیو سی آئی  کوالٹی سرٹیفکیشن  کس طرح آیوش نظام کے لیے قبولیت میں اضافہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت آیوش کی کوشش  سال 2023 کے آخر تک 12500 آیوش چاق و چوبند رہنے کے مراکز کے لیے اینٹری لیول نابھ سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی ہے۔

اس موقع پر سینٹرل  کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، انٹرنیشنل کانفرنس سووینئر، آن لائن جریدے کا اجراء کیا گیا۔ اس کے علاوہ، دو سی سی آر یو ایم اداروں کو نابھ اسناد فراہم گئیں۔ یونانی نظام ادویہ میں عام علاج کے بارے میں سی سی آر یو ایم کے ذریعہ تیار کردہ ایک موبائل ایپ بھی آج لانچ کیا گیا۔

سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن   ہائبرڈ موڈ  میں یونانی نظام ادویہ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بھی منعقد کر رہی ہے۔ اس کانفرنس میں تقریباً 1300 مندوبین، ریسورس پرسنز، ماہرین تعلیم، محققین اور صنعت کے نمائندگان  شرکت کر رہے ہیں۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1539



(Release ID: 1898478) Visitor Counter : 139