وزارت دفاع
ایرو انڈیا
بحریہ کی ہوابازی کو بااختیار اور خودکفیل بنانا
Posted On:
11 FEB 2023 4:29PM by PIB Delhi
ایرو انڈیا 2023 کی دو سالہ تقریب 13 سے 17 فروری کے دوران بنگلورو کے ایئر فورس اسٹیشن یلہنکا میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب صنعت کو اپنے جدید ترین آلات، ہیلی کاپٹروں اور ہوائی جہازوں کی نمائش کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی ۔ یہ دفاعی اہلکاروں کو او ای ایم کے نمائندوں کے ساتھ گفت و شنید کرنے اور ان مصنوعات پر براہ راست تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی جن کا مستقبل میں مسلح افواج میں شمولیت کا تصور کیا گیا ہے۔
آتم نربھرتا کے حصول کے ملک کے نشانے کی جستجو میں، بھارتی بحریہ نے حال ہی میں دیسی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت پر سیدی ٹکنالوجی کا مظاہرہ کرنے والے لڑاکا طیارے ایل سی اے (نیوی) کو اتارا ہے۔ طیارے کو بھارتی بحریہ کے آزمائشی پائلٹ نے اڑایا تھا۔ یہ خاص صلاحیت بھارتی بحریہ کے آتم نربھر بھارت کے طویل مدتی وژن کا نتیجہ ہے۔
ایرو انڈیا 2023 کے دوران بھارتی بحریہ کئی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ تقریب کے دوران دیسی طیارے اے ایل ایچ ایم کے تھری اور ایم آر ایئرکرافٹ پی 8 آئی بالترتیب فلائی پاسٹ اور اسٹیٹک ڈسپلے میں حصہ لیں گے۔ آتم نربھرتا کے تناظر میں سی ایم ڈی ایچ اے ایل کے ذریعے چیف آف دی نیول اسٹاف کو مگ 29کے طیاروں کے انجنوں کی مرمت کے لیے حوالہ دستاویز کے طور پر استعمال کرنے کے لیے ایچ اے ایل کے ذریعہ تیار کردی ایک خصوصِ گرافک فوٹو ایسے پیش کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے مگ 29کے طیاروں کے ہیلتھ یوز اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (ایچ یو ایم ایس) کا تجزیہ کرنے کے ایک پروجیکٹ کو ڈی آر ڈی او کے ذریعہ 'لانچ آف نیو ٹیکنالوجی' کے حصے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس سے اعداد و شمار کے تجزیے کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی جس کے نتیجے میں طیاروں کی تیزی سے تبدیلی ہوگی اور احتیاطی دیکھ بھال کے لیے بہتر پیش گوئی ہوگی۔ ڈی ڈی پی کے تعاون سے بھارتی بحریہ کے ذریعے 'ایرو آرمامنٹ پائیداری میں آتم نربھرتا' کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ سمینار وزارت دفاع، صارف، دیکھ بھال کرنے والے، کیو اے ایجنسیوں، ڈی آر ڈی او، ڈی پی ایس یو اور بھارتی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ مسلح افواج کے ساتھ ہونے والے میزائلوں کی تیاری کے لیے حکومت کی پہل اور آئندہ کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کرسکیں۔
آتم نربھرتا حاصل کرنے کے لیے آئی این کی کوششوں میں اکیڈیمیا اور صنعت کے ساتھ مسلسل وابستگی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں اور اہم صنعتی شراکت داروں کے درمیان علم اور وسائل کے تبادلے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ایرو انڈیا 2023 کے دوران دو بڑے شراکت دار یعنی اسرو اور میسرز اے وی آئل کو 'بندھن' پروگرام کے حصے کے طور پر ایم او یو کے ذریعے شامل کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ برسوں کے دوران وسعت اور شدت میں اضافے کے بعد، ایرو انڈیا نیول ایوی ایشن کی ترقی اور بااختیار بنانے اور ملک کی دفاعی افواج کی آتم نربھرتا کی سمت میں ایک اور قدم ثابت ہوگا۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 1527
(Release ID: 1898361)
Visitor Counter : 125