صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے کٹک میں دوسری انڈین رائس کانگریس کا افتتاح کیا


چاول ہندوستان میں غذائی تحفظ کی بنیاد ہے اور ہماری معیشت کے لئے بھی ایک اہم عنصر ہے:صدرجمہوریہ مرمو

Posted On: 11 FEB 2023 3:38PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کہا کہ چاول ہندوستان میں غذائی تحفظ کی بنیاد ہے اور ہماری معیشت کے لئے بھی ایک اہم عنصر ہے۔ وہ آج (11فروری 2023)کٹک میں آئی سی اے آر-نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقد دوسری انڈین رائس کانگریس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہی تھیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر چند کہ ہندوستان آج چاول کا اہم صارف اور برآمد کار ہے، لیکن جب ملک آزاد ہوا تھا تب صورتحال مختلف تھی۔ ان دنوں ہم اپنی غذائی ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے درآمدات پر منحصر تھے۔اکثر قوم ایسی زندگی گزارتی تھی جسے جہاز سے منہ تک کا وجودکہا جاتا تھا۔ اگرقوم اس انحصار پر قابو پا لےاورسب سے بڑا برآمد کنندہ بن جائے تو بہت سا کریڈٹ نیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کوجاتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے ہندوستان کے غذائی تحفظ اور کسانوں کی زندگیوں کوبہتر بنانے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ صدی میں جیسے  جیسے آبپاشی سہولتوں میں توسیع ہوئی ، چاول نئی جگہوں پر بھی پیدا کئے جانے لگے اور نئے صارفین بھی ملتے گئے۔دھان کی فصل کے لئے زیادہ مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن دنیا کے کئی علاقے موسمیاتی تبدیلی کے سبب پانی کی زبردست قلت کا سامنا کررہے ہیں۔خشک سالی ، سیلاب اور چکروات اب زیادہ رونما ہورہے ہیں، جس سے چاول کی کاشت بہت کمزور ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھلے ہی چاول نے اپنے لئے نئی زمین تیار کی ہے ، ایسے بھی مقامات ہیں جہاں روایتی قسموں کو چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس طرح آج ہمارے سامنے درمیانی راستہ اختیار کرنے کا مسئلہ ہے:ایک طرف روایتی قسموں کا تحفظ اور دوسری طرف صورتحال میں توازن قائم رکھنا۔ایک اور چیلنج مٹی کو کیمیکل کھادوں کے زیادہ استعمال سے بچانا ہے، جو جدید چاول کی کاشت کے لئے ضروری سمجھی جاتی ہیں۔ہمیں اپنی مٹی کو صحتمند بنائے رکھنے کے لئے ایسی کھادوں پر انحصار کم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سائنسداں ماحولیات کے مطابق چاول پیدا کرنے کے سسٹم کو فروغ دینے کے لئے کام کررہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ چونکہ چاول ہمارے غذائی تحفظ کے بنیاد ہیں، ہمیں اس کے تغذیاتی پہلو پربھی غور کرنا چاہئے۔کم آمدنی والے گروپوں کا ایک بڑا گروپ چاول پر انحصار کرتا ہے، جو اکثر ان کے لئے روزانہ پیٹ بھرنے کا واحد ذریعہ ہوتا ہے۔اس لئے چاول کے ذریعے پروٹین، وٹامن اور ضروری چھوٹے تغذیاتی عناصر فراہم کرنے سے عدم تغذیے سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ آئی سی اے آر-این آر آر آئی  نے ہندوستان کا پہلا اعلیٰ پروٹین سے مزین چاول تیار کیا ہے، جسے سی آر دھان 310کہا جاتا ہے اور این آر آر آئی نے سی آر دھان 315نامی ایک بہترین زنک چاول کی قسم بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بایو-فورٹیفائیڈ قسموں کی ترقی سماج کی خدمت میں سائنس کی بہترین مثال ہے۔ تبدیل ہوتی ہوئی ماحولیات کے درمیان بڑھتی ہوئی آبادی کو سہارا دینے کے لئے اس طرح کی زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت ہوگی۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی سائنسدانوں کی برادری اس چیلنج کا مقابلہ کرے گی۔

صدر جمہوریہ کا خطاب دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں-

Please click here to see the President’s Speech –

 

************

ش ح۔ج ق۔ ن ع

(U: 1523)



(Release ID: 1898349) Visitor Counter : 84