ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
آٹھ سو (800) کے ڈبلیو گنجائش والے ڈیزل جنریٹر سیٹس (ڈی جی) کو پورے این سی آر میں صنعتی اور تجارتی شعبے میں اجازت ہوگی بشرطیکہ گیس بنیادی ڈھانچے اور سپلائی والے علاقوں میں انہیں دوہرے ایندھن نظام میں تبدیل کیاجائے
Posted On:
10 FEB 2023 6:07PM by PIB Delhi
قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں ڈیزل جنریٹر (ڈی جی) کی وجہ سےہونے والی ہوائی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے ہوائی معیار ک ے بندوبست کے کمیشن برائے این سی آر اور مضافات نے این سی آر ریاستی سرکار اور این سی آر پولیوشن کنٹرول بورڈ (پی سی بی ) کو بذریعہ ہدایت نمبر 71 جو بتاریخ 15 مئی 2023 سے نافذالعمل ہے، ہدایت دی ہے کہ گریڈیڈ ریسپونس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے تحت امتناع ؍ بندش کے سوا 800 کے وی صلاحیت والے ڈیزل جنریٹر کو پورے این سی آر میں صنعتی اور تجارتی شعبے میں استعمال کی اجازت ہوگی، بشرطیکہ جن علاقوں میں گیس کا بنیادی ڈھانچہ اور سپلائی موجود ہے، وہاں انہیں دوہرے ایندھن نظام (70 فیصد گیس +30 فیصد ڈیزل) میں تبدیل کیا جائے گا۔
ڈی جی سیٹ آپریشن صنعتی استعمال کے لئے منتخبہ طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، جو سی پی سی بی کی گائڈ لائن کے مطابق ریٹرو فِٹ مضر گیسوں کے کنٹرول کے آلات سے لیس ہوں گے، جس میں 800 کے وی کی صلاحیت والے ڈیزل جنریٹر سیٹوں میں پی ایم صلاحیت 70 فیصد ہوگی اور اس طرح کے ڈی جی سیٹوں کو ان علاقوں میں ، جہاں گیس کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہے اور فراہمی بھی ہے، ان سیٹوں کو دوہرے ایندھن نظام میں تبدیل کیا جائے گا۔
سی اے کیو ایم نے ہا ہے کہ دیگر کے علاوہ ڈیزل جنریٹر سیٹوں کا بے دریغ استعمال تشویش کا معاملہ ہے۔ بھاری تعداد میں ڈیزل جنریٹر اس خطے میں چلائے جا رہے ہیں، جن میں مضر گیسوں کے اخراج پر کنٹرول کا مناسب طریقہ اختیار نہیں کیا گیا ہے۔ جی آر اے پی کی جانب سے امتناع کی مدت کے دوران بھی یہ چلائے جاتے ہیں اور ان سے بھاری آلودگی پھیلتی ہے اور اس طرح یہ مذکورہ خطے میں ہوا کا معیار خراب کرنے کا ایک بڑا سبب بن گئے ہیں۔ لہذا ڈیزل کی جنریٹر سیٹوں کا استعمال اس مدت میں بھی جب جی آر اے پی کے تحت کوئی امتناع یا بندش عائد نہیں ہے، کنٹرول کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔
اس کے علاوہ اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ جی آر اے پی کے تحت بندشوں ؍ امتناع کی مدت کے دوران ڈیزل جنریٹر سیٹوں کے استعمال کو منضبط کیا گیا ہے تاکہ ان ہدایات پر مناسب رضامندی طریقہ کار اور گاہے گاہے نگرانی کے ذریعے عمل کرایا جا سکے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1898179)
Visitor Counter : 149