مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

یو  20 سٹی شیرپا میٹنگ، احمد آباد کے اہم نکات

Posted On: 10 FEB 2023 7:06PM by PIB Delhi

اربن 20 (یو 20) جی 20 کے تحت ایک انگیجمنٹ  گروپ ہے، جو جی 20 ممالک کے سٹی شیرپاؤں، میئرز اور شہروں کے نمائندوں کو اجتماعی طور پر اہم شہری چیلنجوں کے بارے میں غور و خوض کرنے اور جی 20 مذاکرات سے آگاہ کرنے کے لیے ایکجا  کرتا ہے۔ چھٹی یو 20سائیکل کی شروعاتی میٹنگ سٹی شیرپا میٹنگ ہے، جس کا افتتاح احمد آباد میں 9 فروری 2023 کو  کیا گیا۔ احمد آباد یو 20کے لیے چیئر سٹی ہے۔

احمد آباد میں 9-10 فروری 2023 کو منعقد ہونے والی اس تقریب میں، اس میں تقریباً 40 شہروں سے 70 سے زیادہ مندوبین اور آبزرور شہروں کے 200 سے زیادہ شرکاء، یو 20کنوینر، مختلف ورکنگ گروپس کے نمائندے اور جی 20 کے انگیجمنٹ گروپس، حکومت ، قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر افسران اور مدعو کئے گئے  دیگر  مہمان شرکت کررہے ہیں۔

یو 20سٹی شیرپا میٹنگ کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • یو 20 انسیپشن میٹنگ میں دنیا بھر سے 200 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
  • سٹی شیرپا میٹنگ میں 42 شہروں کے نمائندوں اور شیرپاؤں نے شرکت کی، جو یو 20انگیجمنٹ گروپ کے آغاز کے بعد سے یو 20 میں شرکت کرنے والے اور آبزرور شہروں کی سب سے بڑی ریکارڈ شدہ شرکت ہے۔
  • افتتاحی اجلاس میں حکومت ہند اور حکومت گجرات کے سینئر معززین نے شرکت کی۔
  • اپنے افتتاحی خطاب میں، جی 20 شیرپا،  جناب امیتابھ کانت نے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پائیدار شہر کاری کی اہمیت پر زور دیا اور منصوبہ بند اور سائنسی طور پر چلنے والی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یکجا ہونے والے تمام مندوبین کو ایک ایسی دنیا کے سفیر بننے کے لیے ایک واضح کال دی جس کی توجہ ڈی گلوبلائزنگ، ڈی کاربنائزنگ اور شہروں کو ڈیجیٹائز کرنے ہو۔
  • مکانات اور  شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے ورچوئل خطاب میں عالمی نظم و نسق کے اہم معاملات پر گفتگو اور کارروائی کی قیادت کرنے میں ہندوستان کے رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے یو 20گروپ کو عالمی ہم مرتبہ سیکھنے اور ایک ویژنری روڈ میپ بنانے کے موقع کے طور پر پیش کیا جو جی 20 ایجنڈے کو آگے بڑھا سکتا ہے۔
  • گجرات کے وزیر اعلیٰ، جناب بھوپیندر بھائی پٹیل نے  ان اہم ترجیحات پر،جن کو ہم جی 20 لیڈران کے سامنے رکھنے کے خواہش مند  ہیں، غور و فکر اور ایک مشترکہ موقف تیار کرنے کے لئے شیرپا میٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
  • مکانات اور شہری امور کے وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے شہری منصوبہ بندی کے فریم ورک میں اصلاحات پر زور دیا، اور پائیدار عوامی ٹرانسپورٹ، آب و ہوا کی تبدیلی  کی منتقلی، اور پائیدار پانی اور فضلہ کے بندوبست کے لیے بنیادی ڈھانچے کے فنانس کی ضرورت پر زور دیا۔
  • احمد آباد کے سٹی شیرپا، جن پروین چودھری نے چیئر سٹی کی طرف سے تجویز کردہ چھ ترجیحی معاملات کو پیش کیا اور زیرو ڈرافٹ کمیونیک پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
  • ترجیحی شعبوں میں  (i) ماحولیاتی ذمہ دارانہ طرز عمل کی حوصلہ افزائی، (ii) پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا، (iii) آب و ہوا سے متعلق فائننس کو تیز کرنا، (iv) ’مقامی‘ شناخت کو فروغ دینا، (v) شہری حکمرانی اور منصوبہ بندی کے لیے  پھر سے فریم ورک  تیار  کرنا، اور (vi) ڈیجیٹل اربن فیوچرز کو تحریک دینا شامل ہیں۔
  • مختلف شرکت کرنے والے اور آبزرور شہروں کے سٹی مندوبین نے چیئر سٹی احمد آباد کی طرف سے تجویز کردہ چھ ترجیحی معاملات پر غور کیا۔ سٹی  شیرپاوں نے تمام چھ ترجیحی معاملات پر  زبردست حمایت کا اظہار کیا اور اربن 20  انسپیشن میٹنگ میں ایک مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں یکجہتی کا اظہار کیا۔
  • حکومت گجرات، احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسران اور موضوع کے سینئر  کے ماہرین نے   میٹنگ کے دوران گجرات کے احمد آباد اور دیگر شہروں میں نافذ کیے گئے متعدد اختراعی اقدامات سے روشناس کرایا۔ ان میں سابرمتی ریور فرنٹ کی ترقی، سستے مکانات سے متعلق  اقدامات، بی آر ٹی ایس اور میٹرو ریل، ہیریٹیج مینجمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔
  • میٹنگ کے دوران اہم سنگ میلوں کے ساتھ یو 20سائیکل کے لئے منصوبہ شیئر کیا گیا۔ چیئر سٹی نے اعلان کیا کہ میورل سمٹ کا انعقاد  7-8 جولائی 2023  کو  کیا جائے گا   جس میں حتمی بیان جی 20 لیڈروں کے سامنے  پیش کیا جائے گا۔

****

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-1508



(Release ID: 1898118) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Kannada