کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کا ، رسمی منظوری کا نظام عالمی سطح  پر پانچویں  مقام پر پہنچ گیا ہے، مجموعی طورپرمعیاری بنیادی ڈھانچے کا نظام سرفہرست دسویں نمبر  پر ہے

Posted On: 09 FEB 2023 7:53PM by PIB Delhi

کوالٹی کونسل آف انڈیا ( کیوسی آئی ) کے تحت  ہندوستان کا قومی رسمی  منظوری کا نظام ، حالیہ عالمی معیاری بنیادی ڈھانچے کا اشاریہ ( جی کیوII ) 2021 میں دنیا میں  پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ جی کیو ، IIمعیاری بنیادی ڈھانچہ  ( کیو I) کی بنیاد پر دنیا میں  184 معیشتوں کی رینکنگ کرتا ہے ۔ ہندوستان کا مجموعی کیوI نظام  کی رینکنگ  معیاری نظام (بی آئی ایس کے تحت ) کے نویں مقام پر  قائم رہنے کے ساتھ سرفہرست دسویں مقام پر قائم ہے اور پیمائش کے آلے کا نظام   (این پی ایل – سی ایس آئی آر کے تحت ) دنیا میں 21 ویں مقام پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WAEC.png

 

اس موقع پر کیوسی آئی کے چیئرمین جناب جکسے شاہ  نے کہا کہ یہ معیاری  اولین  نقطہ نظرکے ساتھ امرت کال میں نئے ہندوستان کی علامت ہے ۔ ہندوستان کا منظوری کا نظام  ، ہندوستان میں تین کیو آئی ستونوں میں سے سب سے زیادہ تازہ ترین ہے اور ہم نے عزت مآب  وزیر اعظم جناب نریندرمودی  اور تجارت وصنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل کی قیادت میں  کیو Iرینکنگ میں ایک سال کے اندر عالمی سطح پر پانچواں مقام حاصل کیا ہے۔موجودہ حکومت معیار اور معتبریت کی بنیاد پر میڈ ان انڈیا کو  عالمی سطح پر  بھروسہ مند  برانڈ بنانے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشن موڈ میں  اپنے معیاری سفر کو طے کرنے اور   اپنے کاروبار میں زیادہ مدد فراہم کرنے کے لئے وقت  تیار ہے ۔

کیو I پیمائش کا علم  ، معیار، رسمی منظوری اور  معتبریت فراہم کرنے لئے مروجہ  تشخیصی خدمات   اور تجارتی شراکتداروں  کے درمیان بھروسہ بنائے رکھنے کے ساتھ بین الاقوامی کاروبار  کے لئے   تکنیکی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔ہندوستان میں  سائنسی اور صنعتی تحقیق   کی کونسل  (این پی ایل –سی ایس آئی آر) کے تحت  قومی طبیعاتی لیباریٹری   قومی پیمائش   کے علم  کا ادارہ  ہے،  ہندوستانی معیارات  کا بیورو ( بی آئی ایس ) قومی معیارات کا ادارہ ہے  اور کوالٹی کونسل  آف انڈیا کے تحت   آئینی  قومی منظوری  کا بورڈ  س  قومی رسمی منظوری کے نظام کا نگراں  ادارہ ہے ۔

جی کیو II ممالک کی ترقی  سے متعلق   پیمائش کا کام کرتا ہے۔کیو Iپیمائش کا عمل ،معیار اوررسمی منظوری کے لئے ذیلی رینکنگ میں  اس کی پوزیشن کی بنیاد پر ہر ملک  کے اسکور کے حساب وکتاب کو حتمی شکل دیتا ہے۔جغرافیائی طورپر سرفہرست   25 کیو I بنیادی طورپر  یورپ  ، شمالی امریکہ   اور ایشیائی  بحرالکاہل   میں ہیں  جبکہ اس کے علاوہ   کچھ ہندوستان (دسویں  ) ،برازیل  (تیرہویں  ) ، آسٹریلیا  (14ویں ) ، ترکی  (16ویں ) ، میکسیکو  (18ویں  )اور جنوبی افریقہ   (20ویں) ہیں۔

رسمی  منظوری کا عمل مسابقت اور مروجہ تشخیصی اداروں  (سی اے بیز )کی معتبریت قائم رکھنے میں  مدد کرتا ہے، جو ٹیسٹنگ  ،توثیق ، معائنہ وغیرہ کے عمل کو انجام دیتا ہے۔قومی رسمی منظوری کا نظام ہندوستان میں  بین الاقوامی معیار کے مطابق  ایک نظام ہے،جسے  کوالٹی کونسل آف انڈیا  ( کیوسی آئی  ) کے ذریعہ قائم  گیا ہے اور اس ادارے کو   صنعت   اور داخلی  تجارت کے فروغ  کا محکمہ ( ڈی پی آئی آئی  ٹی )، تجارت وصنعت کی وزارت اور ہندوستانی صنعت کی جانب سے مشترکہ طورپر 1997 میں  قائم کردہ   ایک ادارہ ہے۔ اسے  کیو سی آئی کے آئینی بورڈ کے ذریعہ آپریٹ کیا جاتا ہے ۔ خاص  طورسے   توثیقی اداروں   کے لئے قومی منظوری   کے بورڈ  (این اے بی سی بی ) کو جو  تصدیق  ، معائنہ  اور توثیق  / تصدیق  کے ادارو ں کے لئے رسمی منظوری کی خدمات فراہم کرتا ہے اور   ٹیسٹنگ  اور  پیمانہ بندی   اور طبی لیباریٹریز  کے لئے  قومی  رسمی منظوری   کے بورڈ   کو بھی اسی  طرح کی خدمات  فراہم کرتا ہے۔حکومت  ریگولیٹرس ،صنعت اور مجوزہ تشخیصی ادارو ں کا ہندوستان میں مروجہ تشخیص کے لئے این اے بی سی بی  اور این اے بی ایل   کی رسمی منظوری  پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستان میں رسمی منظوری کی رینکنگ میں اضافہ  قومی رسمی منظوری کے نظام کے تحت   مروجہ تشخیصی ادارو ں  (سی اے بیز ) کی ترقی میں   اضافے کو  موسوم  کیا جاتا ہے ۔ یہ ٹیسٹنگ اور طبی لیبس  ،  مصنوعات کی توثیق کے اداروں اور  بندوبست کے نظام سے متعلق توثیقی اداروں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔معیاری بنیادی ڈھانچے کی اہمیت  اور کیوسی آئی  کے کردار   پر زور دیتے ہوئے کیوسی آئی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر روی  پی سنگھ نے بتایا کہ ہندوستان  خودانحصاریت کی طرف گامزن ہے اور ہم   نےاختراع  اور  دیگر چیزوں  میں تبدیلی لاکر دیگر ممالک پر انحصار کو کم کرنے میں  اہم خدمات انجام دی ہیں ۔ ہمارا نظام  اب دیگر ممالک کے مقابلے تیزی سی ترقی کررہا  ہے ۔ مصنوعات اور خدمات  کے معیار کی بہتری میں قومی رسمی منظوری کی اہمیت سے انکار نہیں  کیا جاسکتا  اور  اس کی منظوری   سے کسی معیار کو مروج  کرنے کے لئے  ریگولیٹرس اور حکومت   کے استعما ل میں لانے کی خاطر  زیادہ آزاد ماحولیاتی   نظام کو تیار کرنے میں مدد ملے  گی ۔ ہمارے   این اے بی ایل   اور این اے بی سی بی بورڈس   اچھی طرح سے کام کررہے ہیں ۔ انہیں  زیادہ سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔

جی کیو IIرینکنگ کو شائع  کرتا ہے اور   سال کے آخر تک  جمع ڈاٹا کی بنیاد  پر  ہر سال  معلومات  پر مشتمل  جانکاری کو  پیش کرتا ہے۔ دسمبر  2021 کے آخر تک   ڈیٹا پر مبنی  2021  کی  یہ رینکنگ ہے ،جسے جمع کیا گیا  اور  2022 میں اس کا تجزیہ کیا گیا۔ یہ  فزیلکش ٹیکنیش بنڈیس ٹالٹ  ( پی ٹی بی ) اور   اقتصادی  تعاون اور ترقی  ( بی ایم زیڈ )  ، جرمنی کی مددسے  پیمائش کا علم  ،معیار   ،  رسمی منظوری    اور خدمات سے متعلق   یہ ایک پہل ہے ۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-1458

 


(Release ID: 1897886) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu