مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ایف ایم ریڈیو نشریات سے متعلق امور کے بارے میں ایک مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 09 FEB 2023 7:21PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے آج ایف ایم ریڈیو نشریات سے متعلق امور کے بارے میں ایک مشاورتی پیپر (سی پی) جاری کیا ہے۔

اطلاعات ونشریات کی وزارت (ایم آئی بی) نے اپنے ریفرینس مورخہ 11.05.2022 کے ذریعہ درج ذیل امور پر اتھارٹی کی ٹرائی قانون مجریہ 1997 کی دفعہ 11 (1) (اے) کے تحت سفارشات طلب کی ہیں۔

  1. ایف ایم- پی ایچ پالیسی رہنما خطوط مورخہ 25.07.2011 میں مجوزہ کے طور پر سالانہ فیس کے لئے فارمولہ میں غیر ناقابل واپسی ایک مرتبہ کی فیس (این او ٹی ای ایف) سے رابطے کو ختم کرنا۔
  2. موجودہ ایف ایم لائسنس کی 15 سالہ مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کرنا۔

ایف ایم ریڈیو نشریات سے متعلق مختلف النوع امور پر غور وخوض کرنے کی غرض سے، اتھارٹی نے 5 اگست 2022 کو اے آر او آئی کے نمائندگان کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اے آر او آئی کے نمائندگان نے، دیگر باتوں کے علاوہ، اتھارٹی کے غور وخوض کے مقصد سے درج ذیل امور کو اپنایا۔

  1. پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو چینلوں کو آزادانہ طور پر نیوز بلیٹن نشر کرنے کی اجازت دینا۔
  2. موبائل ہینڈ سیٹوں میں ایف ایم ریڈیو رسیورس کی دستیابی۔

اسی کے مطابق، یہ مشاورتی پیپر تیار کیاگیا ہے، تاکہ ایف ایم ریڈیو نشریات سے متعلق امور کے بارے میں متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کی آرا، نظریات حاصل کی جاسکیں۔

متعلقہ فریقوں کی جانب سے اس مشاورتی پیپر کے بارے میں 9 مارچ 2023 تک ان کی تحریری شکل میں تجاویز اور صلاح ومشورے طلب کئے گئے ہیں۔ تبصرے اور جوابی تبصرے، ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں ای-میل آئی ڈی advbcs-2@trai.gov.in and jtadvbcs-1@trai.gov.in پرارسال کئے جاسکتے ہیں۔

کسی بھی مزید وضاحت، معلومات کیلئے (بی اینڈ سی ایس) کے صلاح کار جناب انل کمار بھاردواج سے ٹیلی فون نمبر  +91-11-23237922پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

مشاورتی پیپر کا مکمل متن ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.inپر دستیاب ہے۔

************

ش ح ۔  ع م۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 1455


(Release ID: 1897874) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi