جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے مناسب قیمت پر قابل تجدید توانائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے اقدامات
Posted On:
09 FEB 2023 6:42PM by PIB Delhi
4 جنوری 2023 کو مرکزی کابینہ نے 19,744 کروڑ روپے کے قومی گرین ہائیڈروجن مشن کو منظوری دی۔ مشن دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ گرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن (ایس آئی جی ایچ ٹی) پروگرام کے لیے اسٹریٹجک مداخلت کے تحت مالی مراعات فراہم کرکے الیکٹرولائزرز کی مقامی مسابقتی تیاری کی حوصلہ افزائی کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے۔ مشن ہندوستان میں موثر اور سستی الیکٹرولائزرز کی ترقی میں تعاون کے لیے ایک جامع آر اینڈ ڈی پروگرام کی تجویز بھی پیش کرتا ہے۔
حکومت ہند گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے مناسب قیمت پر قابل تجدید توانائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں، دوسری باتوں کے ساتھ شامل ہیں۔
* 30 جون 2025 سے پہلے شروع کیے گئے پروجیکٹوں کے لیے گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کے پروڈیوسر کو 25 سال کی مدت کے لیے بین ریاستی ٹرانسمیشن چارجز کی چھوٹ دی گئی ہے ۔
* جون 2022 میں مطلع کردہ بجلی (قابل تجدید توانائی کو فروغ دینا۔ گرین انرجی اوپن ایکسیس کے ذریعے توانائی) رولز، 2022 میں گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے کھلی رسائی کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کی دفعات بیان کی گئی ہیں۔
* گرین انرجی کوریڈور اسکیم (10,141.68 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ فیز I اور 12,031.33 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ فیز II) میں ٹرانسمیشن لائنیں بچھانا اور قابل تجدید بجلی کے اخراج کے لیے نئے سب سٹیشنز کی تخلیق شامل ہے۔
یہ معلومات جناب آر کے سنگھ مرکزی وزیر برائے بجلی اور ایم این آر ای نے آج لوک سبھا میں ایک سوال ٰکےتحریری جواب میں دی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1448
(Release ID: 1897860)
Visitor Counter : 119