الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان سے اطلاعاتی ٹکنالوجی کی برآمدات
Posted On:
08 FEB 2023 1:46PM by PIB Delhi
یہ اطلاع الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے کہ نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروس کمپنیز (نیس کوم) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ تین سالوں کے دوران ملک سے آئی ٹی ایکسپورٹ کی کل رقم درج ذیل ہے:
2019-20 مالی سال
|
150بلین ڈالر
|
2020-21 مالی سال
|
151بلین ڈالر
|
مالی سال 22-2021
|
178بلین ڈالر
|
حکومت نے ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
1-سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی) اسکیم: سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی آئی)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک خود مختار سوسائٹی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس آف انڈیا (ایس ٹی پی) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جو کہ کمپیوٹر سافٹ ویئر کی ترقی اور برآمد کے لئے 100 فیصد برآمد پر مبنی اسکیم ہے ، جس میں مواصلاتی لنکس یا فزیکل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ خدمات کی برآمد شامل ہے ۔ ایس ٹی پی آئی کے ساتھ رجسٹرڈ آئی ٹی /آئی ٹی ای ایس یونٹس کی برآمدات سال بہ سال کی بنیادوں پر بڑھ رہی ہیں اور یہ مالی سال 22-2021میں 80.3 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
2-اسپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈ ):ایس ای زیڈ کے ضوابط سے امدادیافتہ ایس ای زیڈ ایکٹ، 2005، 10 فروری 2006 کو اشیا اور خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اضافی اقتصادی سرگرمیوں کی تخلیق کے لیے نافذ ہوا۔
3-الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت نے آئی ٹی /آئی ٹی ای ایس سیکٹر سکلز کونسل-نیس کوم کے ساتھ مل کر ایک پروگرام شروع کیا ہے ، جس کا عنوان ہے فیوچراسکلز پرائم ( ملازمت کی قابلیت کے لئے اطلاعاتی ٹکنالوجی کی افرادی قوت کی ازسرنو صلاحیت سازی /صلاحیت سازی میں بہتری کے لئے پروگرام ) فیوچراسکلز پرائم ایک ‘ایگریگیٹرز آف ایگریگیٹرز’ پلیٹ فارم ہے جو آن لائن موڈ میں قومی سطح پر ڈیجیٹل مہارت کی تربیت کے لیے مختلف آن لائن مہارت فراہم کرنے والوں پر مشتمل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد 10 نئی/ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز یعنی مصنوعی ذہانت ، بی ڈی اے ، آرپی اے ، ایڈیٹومینوفیکچرنگ /3ڈی پرنٹنگ ، کلاؤڈکمپیوٹنگ ، سماجی اورمتحرک ، سائبرسکیورٹی ، بڑھی ہوئی /ورچوئل ریلئٹی ، انٹرنیٹ آف تھنگزاور بلاک چین ۔
4-حکومت نے ملک کے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں جدت، سٹارٹ اپس کو فروغ دینے اور نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے ارادے کے ساتھ ملک بھر میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں انٹرپرینیورشپ کے لئے مختلف شعبہ جات سے مخصوص سنٹرقائم کئے ہیں۔
5-سافٹ ویئر پروڈکٹس پر قومی پالیسی-2019: حکومت ہند نے سافٹ ویئر پروڈکٹس-2019 پر قومی پالیسی کو منظوری دی ہے جس کا مقصد ہندوستان کو عالمی سافٹ ویئر پروڈکٹ ہب کے طور پر ترقی دینا ہے، جس میں جدت طرازی، بہتر تجارتی کاری، پائیدار دانشورانہ اثاثے (آئی پی)، ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کو فروغ دینا ہے۔ اور آئی سی ٹی پر مبنی شعبے کی ترقی کے لیے خصوصی مہارت کے سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ پالیسی کا مقصد ایک مضبوط ہندوستانی سافٹ ویئر مصنوعات کی ترقی کاماحولیاتی نظام قائم کرنا ہے ۔
6- نیکسٹ جنریشن انکیوبیشن اسکیم (این جی آئی ایس ) کو سافٹ ویئر مصنوعات کی ترقی کے ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کرنے اور سافٹ ویئر پروڈکٹ پر قومی پالیسی (این پی ایس پی 2019) کے ایک اہم حصے کے معاملات کی دیکھ بھال کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ مسلسل ترقی، نئے روزگار اور مسابقت کو بڑھانے کے لیے مضبوط آئی ٹی انڈسٹری کی تکمیل کے لیے ایک متحرک سافٹ ویئر مصنوعات کی ترقی کا ماحولیاتی نظام تشکیل دینے کا تصورپیش کیا گیا ہے۔
اطلاعاتی ٹکنالوجی کے شعبے کی برآمدات کو فروغ دینے کے دیگر اقدامات میں امریکہ اور برطانیہ میں مارکیٹ تک رسائی کی حْصول کے لئے کئے جانے والے اقدامات شامل ہیں جو ہندوستانی آئی ٹی /آئی ٹی ای ایس ایس ایم ایز کو بیرونی منڈیوں میں برآمدات کو بڑھانے کے لیے مارکیٹ روابط پیدا کرنے ناردی اور افریقہ خطوں میں مارکیٹ کی ترقی کی پہل قدمیوں وغیرہ کے لیے سافٹ لینڈنگ سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔
***********
(ش ح ۔س ب۔ ع آ)
U -1424
(Release ID: 1897625)
Visitor Counter : 141