امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے گمراہ کن اشتہارات اور توثیق کی روک تھام کے لیے رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا تاکہ گمراہ کن اشتہارات کو روکا جا سکے اور ان صارفین کی حفاظت کی جا سکے جن کا اس طرح کے اشتہارات سے استحصال کیا جا سکتا ہے یا وہ اس سےمتاثر ہو سکتے ہیں
Posted On:
08 FEB 2023 5:28PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی دفعہ 18 کے ذریعے عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے 9 جون 2022 کو گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام اور گمراہ کن اشتہارات کی توثیق کے لیے رہنما خطوط، 2022 کو نوٹیفائی کیا ہے، جس کا مقصد گمراہ کن اشتہارات پر روک لگانا اور ان صارفین کا تحفظ کرنا ہے، جن کا استحصال ہو سکتا ہے یا اس طرح کے اشتہارات سے وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ان رہنما خطوط کے مطابق، توثیق کرنے والے میں ایک فرد یا ایک گروہ یا ادارہ شامل ہے جو کسی اشتہار میں کسی بھی سامان، پروڈکٹ یا سروس کی توثیق کرتا ہے جس کی رائے، عقیدہ، یافت یا تجربہ وہ پیغام ہوتا ہے جس کی عکاسی اس طرح کے اشتہار میں ہوتی ہے۔
ان رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ اشتہارات کی توثیق کے لیے مستعدی کی ضرورت ہے جیسے کہ کسی اشتہار میں کسی بھی توثیق کو ایسی نمائندگی کرنے والے فرد، گروہ یا تنظیم کی حقیقی، معقول طور پر موجودہ رائے کی عکاسی کرنی چاہیے اور اس کے بارے میں مناسب معلومات، یا شناخت شدہ سامان، پروڈکٹ یا سروس کے بارے میں تجربہ پر مبنی ہونا چاہیے اور کسی صورت میں دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ جہاں، ہندوستانی پیشہ ور افراد، چاہے وہ ہندوستان میں مقیم ہوں یا کہیں اورجنہیں کسی بھی قانون کے تحت کسی بھی پیشے سے متعلق کسی بھی اشتہار میں توثیق کرنے سے فی الحال منع کیا گیا ہے، وہاں ایسے پیشے کے غیر ملکی پیشہ ور افراد کو بھی اجازت نہیں ہوگی کہ اس طرح کے اشتہار میں توثیق کریں۔
غلط یا گمراہ کن اشتہار کی صورت میں، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کے سیکشن 21(2) کے مطابق، سی سی پی اے مینوفیکچرر یا توثیق کرنے والے پر 10 لاکھ روپے تک یا بار بار خلاف ورزی کی صورت میں 50 لاکھ روپے کاجرمانہ عائد کر سکتا ہے۔
*****
ش ح ۔ا ک۔ ر ب
U: 1422
(Release ID: 1897622)
Visitor Counter : 122