کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی مجموعی پیداواراورپیداوار بڑھانے کی کوششیں

Posted On: 08 FEB 2023 4:24PM by PIB Delhi

کوئلہ کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں کوئلے کی موجودہ  مجموعی پیداوار سالانہ کھپت کی تفصیلات حسب ذیل ہے:

 

ملین ٹن میں تعداد

سال

کل ہند سطح پر کوئلے کی اصل پیداوار

کل ہند سطح پر پیدا ہونے والے کوئلے کو بھیجنا

کل درآمد

کوئلے کی کل اصل مانگ اور کوئلے کی کھپت(درآمد+ بھیجا)

2021-22

778.19

818.99

208.93

1027.93

2022-23

(عبوری)

698.24*

719.86*

168.00 **

-

*جنوری 2023 تک

**نومبر 2022 تک

 

 

سال 22-2021 میں ملک میں کوئلے کی پیداوار 778.19 ملین ٹن تھی  اس کے مقابلے 21-2020 میں یہ پیداوار 716.08 ملین ٹن تھی۔اس کے علاوہ رواں مالی سال  میں جنوری 2023 تک ملک میں 698.24 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی اس کے مقابلے پچھلے سال اسی مدت کے دوران تقریباً 602.49 میٹرک ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی اس طرح  کوئلے کی پیداوار میں تقریباً16 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ملک میں کوئلے کی پیداواربڑھانے کے لئے حکومت کی طرف سےجو اقدامات کئے گئے  ہیں وہ حسب ذیل ہیں:

  1. کوئلہ بلاکس کے فروغ کو تیز کرنے کے لئے کوئلے کی وزارت کی طرف سے مستقل نظر ثانی ۔
  2. کانکنی اور معدنیات (ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ترمیمی قانون ، 2021 کا نفاذ جس سے کہ کیپٹو کانوں کے مالکان (ایٹمی معدنیات کے علاوہ) اپنی سالانہ معدنیات (بشمول کوئلہ) کی پیداوار کا 50 فیصد تک کھلے بازار میں اس وقت فروخت کرسکیں جب اس طرح کی اضافی رقم کی ادائیگی پر مرکزی حکومت کے ذریعہ تجویز کردہ طریقے سے کوئلہ کان کے ساتھ جڑے ہوئے پلانٹ کے آخری استعمال کی ضرورت پوری کی جاسکے۔
  3. کوئلہ کانوں کے کام کو تیز کرنے کے لیے کوئلے کے شعبے کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل۔
  4. کوئلے کی کانوں کی جلد آپریشنلائزیشن کے لیے مختلف منظوریوں/کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے کوئلہ بلاک کے الاٹیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کے لیے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ۔
  5. مالیے (ریونیو)کومشترک کرنے کی بنیاد پر کوئلہ بلاکس کی کمرشل نیلامی۔ تجارتی کان کنی اسکیم کے تحت، پیداوار کی مقررہ تاریخ سے پہلے پیدا ہونے والے کوئلے کی مقدار کے لیے حتمی پیشکش پر 50 فیصد کی چھوٹ کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ، کوئلے کی گیسیفیکیشن یا لیکفیکیشن (حتمی پیشکش پر 50فیصد کی چھوٹ) پر مراعات دی گئی ہیں۔
  6. کول انڈیا لمیٹڈ اپنی زیر زمین (یو جی) کانوں میں بڑے پیمانے پر پیداواری ٹیکنالوجیز (ایم پی ٹی) کو اپنا رہی ہے، بنیادی طور پر مسلسل کان کنوں (سی ایم ایس)، جہاں بھی ممکن ہو۔ کول انڈیا لمیٹڈ نے ترک شدہ / بند شدہ کانوں کی دستیابی کے پیش نظر ہائی والز (ایچ ڈبلیو) کانوں کی بڑی تعداد میں کام کرنے کا بھی تصور کیا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ جہاں بھی ممکن ہو بڑی صلاحیت والی یو جی کانوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
  7. ا پنے اوپن کاسٹ (او سی) کانوں میں، کول انڈیا لمیٹڈ کے پاس پہلے سے ہی اپنی اعلیٰ صلاحیت   کےجدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ایکسویٹرس ، ڈمپرس اور سرفیس مائنرس  ہیں۔ اس کی 7  بڑی کانوں میں تجرباتی پیمانے پر ڈیجیٹائزیشن کی کوشش کی جا رہی ہے اور اسے مزید ہوبہو بنایا جائے گا۔
  8. ایس سی سی ایل نئی  8  کانوں کے لئے سرگرمیاں تیز کررہا ہےجن میں 7 کانیں تلنگانہ میں اور ایک اڈیشہ میں ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.1420


(Release ID: 1897608) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Tamil