صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ٹیلی -مانس اسکیم پر اپ ڈیٹ
کل 120.98 کروڑ روپے قومی ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ٹی ایم ایچ پی) کے لیے مختص کیے گئے ہیں
ٹیلی- مانس خدمات 20 زبانوں میں دستیاب ہیں جو 130 مینٹل ہیلتھ ماہرین، 173 ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام کے عملے اور 580 ٹیلی- مانس کونسلرز کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں
Posted On:
07 FEB 2023 3:34PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 10 اکتوبر 2022 کو ایک ’’نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام‘‘ شروع کیا ہے، تاکہ ملک میں معیاری ذہنی صحت سے متعلق مشاورت اور دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ این آئی ایم ایچ اے این ایس، بنگلورو قومی اپیکس مرکز ہے، جو ہندوستان بھر میں ٹیلی مانس کی سرگرمیوں کی تال میل کی ہے۔ سال 23-2022کے لیے کل 120.98 کروڑ روپے نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ٹی ایم ایچ پی) کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
ٹیلی- مانس کے تحت پورے ہندوستان میں 31جنوری 2023 تک کل 43,861 کالیں موصول ہوئی ہیں۔ ٹیلی- مانس پروگرام کے تحت خدمات 130 مینٹل ہیلتھ پروفیشنلز، 173 ڈی ایم ایچ پی اہلکاروں اور 580 ٹیلی- مانس کونسلرز کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ فی الحال، ٹیلی- مانس خدمات ریاستوں کی طرف سے منتخب کردہ زبانوں پر مبنی 20 زبانوں: ہندی، انگریزی، کنڑ، تیلگو، تامل، ملیالم، کونکنی، مراٹھی، گجراتی، آسامی، بنگالی، اوڈیا، پنجابی، کشمیری، بوڈو، ڈوگری، اردو، منی پوری، میزو اور راجستھانی میں دستیاب ہیں ۔
حکومت نے 2016 میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس)، بنگلور کے ذریعے نیشنل مینٹل ہیلتھ سروے (این ایم ایچ ایس) کروایا، جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے بالغوں میں ذہنی امراض کا پھیلاؤ تقریباً 10.6فیصد ہے۔مختلف عوارض کے لیے ذہنی عارضے کے علاج کا فرق 70فیصد سے 92فیصد تک ہے۔
2019سے وزارت کے تحت دماغی صحت کی خدمات کے لیے مختص بجٹ، بشمول درج ذیل اداروں کے لیے سال وار درج ذیل ہے:
- نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ایم ایچ پی)
- ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی)
- نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسز (این آئی ایم ایچ اے این ایس)، بنگلورو
- لوکوپریہ گوپی ناتھ بوردولوئی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ (ایل جی بی آرآئی ایم ایچ)، تیز پور آسام
- سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف سائیکیٹری (سی آئی پی)، رانچی
نمبر شمار
|
سال
|
صحت کا کل بجٹ (روپے کروڑ میں)
|
دماغی صحت کے لیے کل مختص فنڈ (روپے کروڑ میں)
|
1
|
2019-20
|
62659.12
|
747.85
|
2
|
2020-21
|
65011.80
|
713.01
|
3
|
2021-22
|
71268.77
|
846.17
|
4
|
2022-23
|
83000.00
|
949.74
|
*****
ش ح ۔ا ک۔ ر ب
U: 1367
(Release ID: 1897599)
Visitor Counter : 127