وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم کی وزارت نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرلز(سی اے جی) سے مغربی بنگال میں پی ایم پوشن اسکیم کے نفاذ کے خصوصی آڈٹ کے لئے کہا ہے

Posted On: 08 FEB 2023 12:22PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزارت کو پی ایم پوشن اسکیم کے تحت مغربی بنگال میں فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے  بارے میں رپورٹیں موصول ہوئی ہیں۔اسکیم کے نفاذ میں بے ضابطگیوں کے واقعات بھی میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے پیش نظر تعلیم کی وزارت نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرلز(جی اے جی)سے گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران مغربی بنگال میں پی ایم پوشم اسکیم کے نفاذ کے خصوصی آڈٹ کے لئے درخواست کی ہے۔اس آڈٹ سے کارکردگی ، عمل آوری اور مالی آڈٹ کا احاطہ ہوسکے گا۔

سی اے جی کے 0؍o کو، کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرلز (ڈیوٹیز، پاورز اینڈ کنڈیشنز آف سروس) ایکٹ1971، (1971 کے ایکٹ نمبر56) کی دفعہ 23 کے تحت وضع کردہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس (ترمیم) 2020 کے ضوابط کے تحت یہ آڈٹ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔0؍0سی اے جی کے ذریعے آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر محکمے کی جانب سے ضروری اصلاحی کارروائی کی جائے گی۔

اسکولی تعلیم  اور خواندگی کا محکمہ پی ایم پوشن اسکیم کی دیکھ ریکھ کرتا ہے، جس کے تحت ریاستوں سے موصول ہونے والی تجاویز کی بنیاد پر انہیں  فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس فنڈز سے درجہ I تا VIII تک اوربال واٹکا میں  پڑھنے والے اہل بچوں کو پکا ہوا گرم کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔پی ایم پوشن اسکیم سے ملک بھر میں تقریباً 11.80 کروڑ بچے مستفید ہوتے ہیں،جو 11.20 لاکھ سرکاری؍سرکار کی مدد سے چلنے والے اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔

پی ایم پوشن اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط 

https://pmposhan.education.gov.in/Files/Guidelines/2023/Guidelines%20on%20PM%20POSHAN%20SCHEME.pdf

پر اَپ لوڈ کئے گئے ہیں۔

*************

 

 

ش ح-ح ا–ن ع

U. No.1360


(Release ID: 1897263) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu