زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نائب صدرجمہوریہ ہند،  24فروری کو انڈین  ایگری کلچرل  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ   -آئی سی اے آر   کے اکسٹھویں   تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کریں گے

Posted On: 08 FEB 2023 11:20AM by PIB Delhi

بھارتی زرعی تحقیق کا ادار ہ  -آئی سی اے آر  ،  جو بھارت میں  زرعی تحقیق وتعلیم کی بہترین  کارکردگی کا مرکز ہے،زرعی تحقیق   ، تعلیم اورتوسیع میں  ترقی کے لئے  قومی زرعی  تحقیق کے نظام   کو قیادت فراہم کررہا ہے۔

آئی اے آر آئی   24 فروری  2023 کو  نئی دلی کے  آئی سی اے آر – آئی اے آر آئی  میں اپنے 61 ویں تقسیم اسنا دکے جلسے کا  انعقاد کرنے جارہا ہے ۔ نائب صدرجمہوریہ ہند  جناب جگدیپ دھنکڑ اور 24 فروری  2023 کو تقسیم اسناد کی خاص تقریب میں مہمان خصوصی ہوں  گے  ۔تقریب کے دوران  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندرسنگھ تومر بھی اور  زراعت اورکسانو ں کی بہبود کی وزارت میں  وزیر مملکت  جناب کیلاش چودھری  اور محترمہ   شوبھا کرنڈلاجے  مہما ن اعزازی ہوں گے ۔ ڈی اے آر ای  کے سکریٹری   اور آر سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک  ، آئی سی اے آر  - آئی اے آر آئی  کے  وائس چانسلر اور ڈائریکٹر  ڈاکٹر  اے پی سنگھ   ،  آئی سی اے آر  - آئی اے آر آئی کی ڈین اور جوائنٹ ڈائریکٹر  (تعلیم ) ڈاکٹر انوپما سنگھ   بھی تقریب میں شامل ہوں گے ۔آئی سی اے آر –آئی اے آر آئی   کا  5روزہ  تقسیم اسناد  کا منفرد پروگرام   6اسکولوں کے  26  مضامین کے  طلبا کو ایم ایس سی   اور پی ایچ  ڈی   کے  میرٹ  کے تمغے  پیش کرنے کے ساتھ  20 فروری کو آغاز ہوگا۔ہرمضمون کے پروفیسروں کے ذریعہ  پریزینٹیشن اور  آئی اے آر آئی  ایوارڈ پانے والوں کے ذریعہ لیکچر ز کے بعد  لال بہادر شاستری میموریل لیکچر بھی   کنووکیشن  ویک  کا حصہ ہوں گے ۔

تقسیم اسناد کے دن   بنگلہ دیش  ، مصر ، ایتھوپیا ، گھانا ، میانمار ، نیپال  ، نائیجیریا ، روانڈا ، سی ایرا لیون  ،سری لنکا اور تنزانیہ  جیسے ملکوں کے  طلبا سمیت   400سے زیادہ  طلبا   (ایم ایس سی ، ایم ٹیک  اور پی ایچ  ڈی سمیت )  اپنی اپنی ڈگریاں حاصل کریں گے ۔ اس موقع  پر  مہمان خصوصی   نبارڈ  - پروفیسر وی ایل چوپڑہ  گولڈ میڈل   اور  ایم ایس سی  اور پی ایچ  ڈی  کے منتخب طلبا سمیت   سال  کے بہترین  طالبعلم کا میڈل  بھی تفویض کریں گے ۔ اس تقریب میں  آئی سی اے آر  کے  موجودہ اور سابق ڈائریکٹر جنرل   اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ،  انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر اور ڈین  ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ( ڈبلیو ٹی سی )  ،   ڈویژن کے سربراہان اور پروفیسر  وغیرہ بھی موجود ہوں  گے۔اس تقریب کو انسٹی ٹیوٹ  کے یوٹیوب چینل کے ذریعہ  وروچوئل موڈ  میں   آن لائن  جاری کیا جائے گا۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-1358

 



(Release ID: 1897251) Visitor Counter : 84