وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش سرٹی فکیشن کو تسلیم کرنا

Posted On: 07 FEB 2023 3:47PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  ملک میں 476  آیوروید، 56 یونانی، 13سدھا، 07 سووا- رگپا اور 284  ہومیوپیتھی کے طبی ادارے ہیں ،جو ملک میں تعلیم اور تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ آیوروید میں 34202 نشستیں، سدھا میں 916 نشستیں، یونانی میں 3103 نشستیں، سووا - رگپا میں 85 نشستیں اور ہومیوپیتھی اسٹریم میں 19757 نشستیں ،تعلیمی سال 22-2021  کے لیے انڈرگریجویٹ کورس کے لیے اجازت دی گئی ہے۔ مذکورہ بالا اجازت شدہ نشستوں کے خلاف امیدواروں کے داخلے کی حیثیت کورسز میں داخل ہونے والے طلباء کی تعداد کے ساتھ مختلف ہو سکتی ہے اور یہ ان یونیورسٹیوں کے پاس دستیاب ہے، جن سے  متعلقہ آیوش کورس منسلک ہیں ۔  دستیاب معلومات کے مطابق، تعلیمی سیشن 22-2021  کے دوران، یونانی  2529، سدھا603، آیوروید 28268 اور ہومیو پیتھی  15581 میں داخلہ لینے والے  یوجی  طلباء کی کل تعداد ہے۔

آیوروید، یوگا- نیچروپیتھی، یونانی، سدھا، سووا- رگپا اور ہومیوپیتھی کو ان کے متعلقہ ملک میں موجودہ ضابطے کے مطابق منظم کیا جا رہا ہے۔ تاہم، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن ایکٹ،   2020 اور نیشنل کمیشن فار ہومیو پیتھی ایکٹ، 2020 کے تحت ہندوستان سے باہر طبی ادارے کی طرف سے دی گئی طبی قابلیت کو تسلیم کرنے کا انتظام موجود ہے۔

*****************

ش ح۔ ا ک۔ ق ر

U. No.1356


(Release ID: 1897245) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Tamil , Telugu