مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام کے سیکریٹری اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمیشن کے چیئرمین کے راجا رمن نے ’آئی ای ای ای س-ڈو ٹ سرٹیفائیڈ ٹیلی کام ایکسپرٹ پروگرام کا آغاز کیا
سی-ڈاٹ اور آئی ای ای ای، آئی سی سی ٹی ای پی شروع کرنے میں اشتراک کریں گے
آئی سی سی ٹی ای پی کا مقصد ایڈوانس لرننگ کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کرنا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے گونا گوں شعبوں میں سرٹیفکیشن کی پیشکش کرنا ہے
Posted On:
08 FEB 2023 9:35AM by PIB Delhi
ٹیلی کام ، بھارت سرکار ، کے سیکریٹری اور ڈیجیٹل کمیونکیشن کمیشن کے چیئر مین جناب کے راجا رمن نے آئی ای ای ای سی-ڈوٹ سرٹیفائیڈ ٹیلی کام ایکسپرٹ پروگرام (آئی سی سی ٹی ای پی)کا آغاز کیا، جو انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اور الیکٹرونک انجینئرس (آئی ای ای ای ) اور سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی –ڈوٹ)کی جانب سے اشتراک کیا گیا ہے، تاکہ ہنرمندی کے خلاء کو پُر کرنے کے لئے کوانٹم کمیونکیشن اور سائبر سیکورٹی نیز 5جی سمیت ٹیلی کام کے شعبوں میں سیکھنے کے عمل کو جاری رکھا جاسکے۔یہ پروگرام کل یہاں ’’نیکسٹ جنریشن کنکٹی وٹی سے متعلق آئی ای ای ای کے اسٹینڈرڈ ایسوسی ایشن ورکشاپ کے دوران شروع کیا گیا تھا۔‘‘
ڈوٹ کے سیکریٹری جناب کے راجا رمن آئی سی سی ٹی ای پی میں خطاب کرتے ہوئے
آئی سی سی ٹی ای پی کا آغاز کرتے ہوئے ٹیلی کام کا سیکریٹری اور ڈیجیٹل کمیونکیشن کمیشن کے چیئر مین جناب کے راجا رمن نے سی –ڈوٹ اور آئی ای ای ای کے درمیان اہم وابستگیوں کو اُجاگر کیا، جس کے نتیجے میں تحقیق و ترقی ، ٹیکنالوجی میں ارتقاء اور معیار کے اعتبار سے اہم حصولیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی ٹی ای پی جیسے سیکھنے کے معیار اور ہنرسازی کے پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا ، جس کی عالمی نوعیت ک ٹیلی کام اداروں اور انجمنوں کی شمولیت کے ساتھ عالمی رسائی ہوئی ہے۔انہوں نے ٹیلی کام مصنوعات کو زیادہ معیاری بنانے ، اسے تحفظ دینے اور کفایتی بنانے کے علاوہ استعمال کرنے والوں کے لئے آسان بنانے کے سفر میں آئی ای ای ای کے ساتھ مشترکہ ساجھیداری کی خواہش کا اظہار کیا۔
سی-ڈوٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر راجکمار اُپادھیائے آئی سی سی ٹی ای پی سے خطاب کرتے ہوئے
سی- ڈوٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر راجکمار اُپادھیائے نے اشتراک پر مبنی نئے اور تجدید شدہ طریقہ کار کو اُجاگر کیا جو سی –ڈوٹ کی جانب سے اپنایا گیا ہے،تاکہ آئی ای ای ای جیسے عالمی ٹیلی کام اداروں، صنعت ، اسٹارٹ اَپس اور اکیڈمیا ں کے اشتراک سے آپسی پیداواری اتحاد قائم کیا جاسکے۔انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی ٹی ای پی جدید ٹیکنالوجی موضوعات پر تربیتی کورسز کا آغاز کرے گی، تاکہ سیکھنے کے دوران کمیوں کو پورا کرنے کے طور طریقے سمجھے جاسکیں۔ انہوں نے 6جی، کوانٹم کمیونکیشن اور سائبر سیکورٹی سمیت ٹیلی کام کے دیگر اُبھرتے ہوئے شعبے میں ڈیڈیکیڈ کورسز کو شامل کرنے کے ساتھ اِ س سی-ڈوٹ اور آئی ای ای ای پروگرام کو وسعت دینے کے منصوبوں کے بارے میں ذکر کیا۔
آئی سی سی ٹی ای پی سی-ڈوٹ اور آئی ای ای ای کے درمیان وسیع نوعیت کے اشتراک کو مزید آگے لے جانے میں ایک ٹھوس قدم ہے۔ یہ پلیٹ فارم خصوصی سرٹیفکیشن پروگرام کی پیشکش کرے گا، جس کا مقصد ٹیلی کام کے گونا گوں شعبوں میں معیاری سیکھنے کا طریقہ فراہم کرتا ہے۔اہم توجہ ہنرمندی پر ہے، جس سے طلباء، اکیڈمیاں، ٹیکنالوجسٹس، صنعت، اسٹارٹ اَپس اور دیگر موجودہ شراکت داروں کی شرکت کو بڑھائے گا، جس سے عالمی سطح پر مقابلہ جاتی ٹیلی کام ٹیکنالوجیوں اور حل کو فروغ دیا جاسکے گا۔اس پلیٹ فارم پر شروع کیا گیا پہلا پروگرام 5جی پر ہے۔
اس اشتراک کا مقصد مشترکہ طورپر ٹیلی مواصلات کے کورسز تیار کرنا، انہیں فروغ دینا اور طلباء و پیشہ ور افراد کو تربیت دینا ، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور ڈیجیٹل کمیوں کو پورا کرنا ہے۔آئی ای ای ای انڈیا آپریشن کے سینئرڈائریکٹر جناب سریکانت چندرشیکھرن نے کہا کہ آئی ای ای ای بلینڈڈ لرننگ پروگرام (بی ایل پی) کا مقصد وائرلس ، آپٹیکل ، براڈکاسٹنگ، ٹیلی کام ویلی ڈیشن اور سیکورٹی میں نوجوان لوگوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے۔
بی ایل پی سرٹیفکیشن پروگرام صنعتی سربراہوں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور ماہرین کی جانب سے اس پر نظر ثانی کی گئی ہے ، تاکہ متن اور سیکھنے کے تجربے میں ان کی اثر پذیری کو یقینی بنایا جاسکے۔اسے مائیکرو لرننگ ماڈیولز ، ایپلی کیشن ماڈلیوز اور ڈاٹا اینالیٹکس کی جانب سے تعاون حاصل ہے۔ اس سے بالآخر ایک مشترکہ سرٹیفکیٹ حاصل ہوسکے گا، جو ہنرمندی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔
آئی ای ای ای دنیا کی سب سے بڑی تکنیکی پیشہ ورانہ تنظیم ہے، جو انسانیت کے فائدے کے لئے ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے وقف کی گئی ہے۔آئی ای ای ای اور اس کے ارکان اپنی انتہائی وسیع پبلی کیشن، کانفرنسز، ٹیکنالوجی معیارات، پیشہ ورانہ اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی برادری کو تحریک دیتے ہیں۔
ٹیلی میٹکس کے فروغ کے سینٹر (سی-ڈوٹ)حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت ،ٹیلی کمیونکیشن کا اہم تحقیق و ترقی کا مرکز ہے۔سی-ڈوٹ نے اپنے طور پر 4جی ؍5جی ، آفات کے بندوبست ، سائبر سیکورٹی اور کوانٹم کمیونکیشن سمیت مختلف ٹیلی کام ٹیکنالوجیاں ڈیزائن کئے ہیں۔
*************
ش ح-ح ا–ن ع
U. No.1347
(Release ID: 1897214)
Visitor Counter : 154