کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تاج ہوٹل کے اندرون خانہ لگژری اسٹور خزانہ میں ایک ضلع ایک پروڈکٹ-اضلاع ایکسپورٹ ہبس (او ڈی او پی-ڈی ای ایچ) پروڈکٹس کو  او ڈی او پی-ڈی ای ایچ ٹیگز دیئے گئے


ٹیگنگ کا مقصد ہر ضلع کی شناخت کو مضبوط کرنا ہے، جبکہ ان مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ مرئیت (وزیبلٹی )فر اہم کرنا ہے

مارکیٹ تک رسائی اور ہینڈ لوم اور دستکاری کی خریداری کو مزید فروغ دینے کے لیے آگے بڑھنا ہے

Posted On: 07 FEB 2023 7:01PM by PIB Delhi

ایک ضلع ایک پروڈکٹ-ڈسٹرکٹ ایکسپورٹ ہبس (او ڈی او پی-ڈی ای ایچ) نے تاج ہوٹل کے اندرون خانہ لگژری اسٹور، خزانہ میں اوور لیپنگ پروڈکٹس کو میپ اور ٹیگ کیا ہے۔ اس پہل کا آغاز آج نئی دہلی میں ہوا۔

اس موقع پر، محترمہ سپریا دیوستھلی، ڈائریکٹر، ڈپارٹمنٹ فار پروموشن آف انڈسٹری اینڈ انٹرنل ٹریڈ (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے او ڈی او پی-ڈی ای ایچ  لانچ کا دورہ کیا اور ملک بھر سے نمائش میں موجود مختلف مصنوعات کی تعریف کی۔

انہوں نے 'ویراسات' (وراثت) کو عالمی سطح پر لے جانے، او ڈی او پی-ڈی ای ایچ کے تحت مصنوعات کو ملکی سطح پر اور بین الاقوامی سیاحوں کو عالمی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کے لیے اس طرح کی مصروفیات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس سٹور پر ملک کے تمام حصوں کی نمائندگی کرنے والی فنکارانہ مصنوعات کا متنوع مجموعہ دستیاب ہے۔ مثال کے طور پر، اسٹور ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والے چمبا رومل کے پرانے دستکاری کو جدید فریموں میں رکھ کر ایک عصری ٹچ دیتا ہے، اس طرح آرٹ کو محفوظ رکھتا ہے لیکن اسے جدید سجاوٹ کے لیے موزوں بناتا ہے۔

اسی طرح، او ڈی او پی-ڈی ای ایچ ٹیگنگ کئی پروڈکٹس کے لیے کی گئی تھی، بشمول کوٹا، راجستھان سے کوٹا ڈوریا، بیدر، کرناٹک سے بیدری ویئرپوری، اڈیشہ سے پتاچتر ساڑیاں، تروپتی، آندھرا پردیش سے سریکالاہستی کالمکاری اور سورت، گجرات سے جیولری۔ ٹیگنگ کا مقصد ان مصنوعات کو زیادہ مرئیت فراہم کرتے ہوئے ہر ضلع کی شناخت کو مضبوط کرنا ہے۔

اس مہم کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ او ڈی او پی-ڈی ای ایچ کے تحت پروڈکٹس کے ساتھ اوورلیپ کر چکے ہیں تاکہ کاریگروں اور ویور کلسٹرز کے حوصلے کو بڑھایا جا سکے اور انہیں اپنے دستکاری کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم دے کر سامنے لایا جا سکے۔

ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ – اضلاع بطور ایکسپورٹ ہبس (او ڈی او پی-ڈی ای ایچ) پروگرام محکمہ تجارت (ڈی او سی) اور محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تحت کامرس اور صنعت کی وزارت کا مقصد ملک میں مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے ضلعی سطح پر پائیدار روزگار پیدا کرنا ہے۔ خیال یہ ہے کہ ملک کے ہر ضلع سے ایک پروڈکٹ کو منتخب کریں، برانڈ کریں اور اسے فروغ دیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی آتم نربھر بھارت پر واضح اپیل کی پیروی میں اور ہندوستان کی موجودہ جی20 صدارت کے ساتھ، ڈی پی آئی آئی ٹی ، حکومت ہند کی طرف سے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے او ڈی او پی-ڈی ای ایچ کیٹلاگ کے آغاز کے موقع پر، ہر تنظیم سے اس پروگرام کے ساتھ تعاون کرنے کی درخواست کی۔ اس سے ملک کے ہر ضلع سے دیسی مصنوعات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

*********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1339



(Release ID: 1897177) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi