زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

حیاتیاتی کھادوں کا استعمال

Posted On: 07 FEB 2023 5:14PM by PIB Delhi

یوریا کے ساتھ حیاتیاتی کھادوں کے استعمال کو لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ تاہم، تمام فصلوں میں استعمال کے لیے انٹیگریٹڈ نیوٹرینٹ مینجمنٹ (INM) حکمت عملیوں اور نامیاتی کاشتکاری کے تحت حیاتیاتی کھادوں کے استعمال کی سفارش کی جاتی ہے۔

حیاتیاتی کھاد زندہ مائکروبیل مصنوعات ہیں جن میں کوئی غذائی اجزا نہیں ہوتے ہیں۔ حیاتیاتی کھاد میں موجود خرد جسمیے مٹی اور ہوا کے اندر موجود غیر دستیاب شکل سے غذائی اجزا کی دستیابی کو یقینی بناتے ہیں۔ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR) نے آل انڈیا نیٹ ورک پروجیکٹ (AINP) کے تحت مختلف فصلوں اور مٹی کی اقسام کے لیے مخصوص حیاتیاتی کھادوں کی بہتر اور مؤثر قسمیں تیار کی ہیں اور مطلع کیا ہے کہ حیاتیاتی کھاد فصل کی پیداوار کو 10 سے 25 فیصد تک بہتر بنا سکتے ہیں۔

11 حیاتیاتی کھادوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور انھیں کھاد (کنٹرول) آرڈر، 1985 میں شامل کیا گیا ہے۔ ان حیاتیاتی کھادوں  کے معیارات ایف سی او، 1985 کے تحت بیان کیے گئے ہیں۔

فی الحال ایسی کوئی تجویز نہیں ہے کہ یوریا پر سبسڈی کسانوں کو منتقل کی جائے نہ کہ مینوفیکچررز کو۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1336



(Release ID: 1897173) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Bengali