وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کیمیکل، بائیولوجیکل، ریڈیو لوجیکل اور نیوکلیئر (سی بی آر این) ناگہانی حالات کے بندوبست کے لیے مسلح افواج کے طبی اور نرسنگ اہلکاروں کی ٹریننگ


ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف  کی میڈیکل برانچ نے فوج، فضائیہ، بحریہ اور این ڈی آر ایف کے 60 میڈیکل اور نرسنگ  اہلکاروں کے لیے  ٹریننگ ورکشاپ شروع کی

Posted On: 07 FEB 2023 5:20PM by PIB Delhi

ہیڈکوارٹرز انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کی میڈیکل برانچ، مسلح افواج کی طبی خدمات (اے ایف ایم ایس) اور نیشنل  ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے طبی اور نرسنگ اہلکاروں کے لیے کیمیکل، بائیولوجیکل، ریڈیولوجیکل اور نیوکلیئر (سی بی آر این) ناگہانی حالات کے طبی بندوبست پر 11ویں ورکشاپ منعقد کر رہی ہے۔ یہ ٹریننگ ورکشاپ 07 سے 10 فروری، 2023 تک  آرمی ہسپتال (ریسرچ اور ریفرل) میں منعقد ہو رہی ہے۔ ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی بحریہ اور این ڈی آر ایف کے 60 طبی اور نرسنگ اہلکار ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان سروسز میڈیکل  پیشہ وروں کو سی بی آر این ماحول میں کام کرنے اور سی بی آر این ناگہانی حالات کے دوران ابتدائی  علاج اور طویل مدتی بندو بست میں ضروری سہولیات کے ساتھ راحت پہنچانے کے لیے ٹریننگ دینا ہے۔ ورکشاپ میں آرمڈ فورسز میڈیکل کالج، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اور الائیڈ سائنس، این ڈی آر ایف، ہندوستانی فوج اور ہندوستانی فضائیہ کی اکائیوں کے ماہرین اور سائنس دانوں کے ذریعے لکچر، سی بی آر این مشقوں  کی نمائش اور سی بی آر این آلات کے استعمال پر عملی ٹریننگ دی جائے گی۔

مربوط دفاعی عملہ کے سربراہ ایئر مارشل بی آر کرشنا نے آج 7 فروری، 2023 کو اس ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ آرمی ہسپتال (ریسرچ اور ریفرل) کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جرنل اے کے جندل؛ مربوط دفاعی عملہ (طبی) کے ڈپٹی چیف ایئر مارشل راجیش ویدیہ؛ تینوں سروسز کے میڈیکل ڈائرکٹریٹ کے سینئر افسران اور نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی جیسے نامور قومی اداروں کے سینئر عہدیدار بھی اس پروگرام کے دوران موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1342



(Release ID: 1897148) Visitor Counter : 100


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil