شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یووا سنگم پورٹل کا آغاز

Posted On: 06 FEB 2023 8:49PM by PIB Delhi

آ ج نئی دہلی میں آئی جی این سی اے  میں ’’یووا سنگم‘‘ رجسٹریشن پورٹل کا آغازکیاگیا ۔ یووا سنگم ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت شمال مشرقی خطے اور باقی بھارت کے نوجوانوں کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے عزت مآ ب وزیر اعظم کی ایک پہل ہے۔ 20000 سے زیادہ نوجوان پورے بھارت کادورہ کریں گے اور کراس  کلچرل لرننگ کا منفرد موقع حاصل کریں گے۔ مذکورہ پورٹل کے آغاز کے موقع پر تعلیم کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان،ڈی او این ای آرکی وزارت  اور ثقافت اور سیاحت کے وزیر جی کشن ریڈی، قانون کے وزیر کرن رجیجو اور اطلاعات و نشریات اور کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر کے علاوہ دیگر معززشخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر ڈونر، ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ یووا سنگم پروگرام میرے شمال مشرق کے نوجوانوں کو پورے ملک سے جوڑنے کا کام کرے گا۔ مذکورہ  پروگرام  شمال مشرق (این ای) کے نوجوانوں کے لیے بھارت کو دیکھنے کا ایک موقع  فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یووا سنگم، پروگرام ہندوستان کو دیکھنے، جاننے، سمجھنے اور ملک کے لیے کچھ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ وسیع ثقافتی تبادلہ  کا یہ پروگرام ہمارے نوجوانوں کوبھارت کی قدیم ثقافت اور قدرتی تنوع کو منانے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ اگلے چند مہینوں میں، 20,000 سے زیادہ طلباء پورے بھارت کا دورہ کریں گے اور اپنی باہمی افہام و تفہیم کو بڑھایں گے۔

جناب ریڈی نے کہا کہ 1000 طلباء میں سے 300 طلباء شمال مشرق سے ہوں گے۔ یووا سنگم ہماری شاندار ثقافت، ہماری شاندار تاریخ اور قدیم ورثے کے فلسفے کوجلا بخشتا ہے۔

*************

ش ح۔   ش م  ۔ م ش

U. No.1307


(Release ID: 1896918) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Manipuri