زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت (ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے توسیعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک قومی انٹرایکٹو ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے

Posted On: 06 FEB 2023 5:28PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے آج نئی دہلی میں ڈیجیٹل گرین کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ایک قومی سطح کے ڈیجیٹل توسیعی پلیٹ فارم کی تعمیر کے لیے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم کیوریٹڈ ملٹی فارمیٹ کثیر لسانی مواد کی ایک ڈیجیٹل لائبریری کی میزبانی کرے گا، توسیعی کارکنوں کو وقت پر کسانوں تک کیوریٹڈ مواد تک رسائی اور  ترسیل فراہم کرنے میں مدد کرے گا اور زراعت، باغبانی، ماہی پروری، مویشیوں اور دیہی روزی روٹی مشن کے لیے توسیعی کارکنوں کے وسیع نیٹ ورک کو تصدیق شدہ آن لائن کورسز کے ذریعہ بہتر بنائے گا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے حکومت ہند کی  زراعت اور  کسانوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری   جناب منوج آہوجا نے کہا کہ "مجوزہ قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کسانوں کو حکومت کی طرف سے تعمیر کئے جارہے  ڈیجیٹل زراعت کے ماحولیاتی نظام کی مضبوط بنیاد سے جوڑ کر ہمارے توسیعی نظام کو مزید موثر اور اثر انگیز  بنانے میں مدد کرے گا۔ اس توسیعی نظام کی ڈیجیٹل صلاحیت کسانوں کو ڈیجیٹل زراعت کے فوائد حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے اہم ہے اور یہ زراعت کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ایک جزو کے طور پر کام کرے گی جس کا اعلان حال ہی میں مرکزی بجٹ میں کیا گیا ہے’’۔

زراعت، ذریعہ معاش اور متعلقہ شعبوں میں ہندوستان میں 200,000 سے زیادہ توسیعی کارکن ہیں۔ یہ حوصلہ مند پہل زراعت، باغبانی، مویشی، ڈیری، ماہی پروری اور دیہی  ذریعہ معاش کے محکموں کی رسائی کی کوششوں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت ایک لامرکزی مواد کی تخلیق اور مطلوبہ تقسیم کے ذریعے یکجا کرے گی۔ چھ ماہ کے اندر شروع ہونے والے، پلیٹ فارم کے پاس پورٹل اور صلاحیتیں ہوں گی جو ہندوستان میں پوری کسان برادری کی خدمت کرے گی اور زرعی ٹکنالوجی اور دیگر مارکیٹ کارکنوں کو نئی اور اعلیٰ قیمت کی تجویز کے ساتھ متحرک کرے گی۔

یہ مفاہمت نامہ  ڈیجیٹل گرین کے ساتھ ہے، جو ایک ایوارڈ یافتہ سماجی ادارہ ہے جو چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو ان کی پیداواری صلاحیت اور آمدنی بڑھانے، اپنی ایجنسی کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی سطح پر لچک پیدا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ ایک ٹیکنوکریٹ اور سماجی ترقی کے متحرک رکن، ریکین گاندھی کی طرف سے قائم کیا گیا، ڈیجیٹل گرین بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں حکومتوں کے ساتھ کام کر رہا ہے اور 25 لاکھ سے زیادہ کسانوں کی خدمت کر رہا ہے اور 4000  سے زیادہ  صف اول  کے کارکنان  کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔

ریکین گاندھی کے مطابق، ٹیکنالوجی کی کوئی اہمیت نہیں ہے اگر وہ آخری کسان پر مثبت اثرات مرتب نہ کرے۔ہندوستانی فارم سسٹم کو مستقبل کے لیے تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے حکومت ہند کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "ہمیں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ساتھ شراکت داری کرنے اور اپنے چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو ترقی کی منازل طے کرنے میں کلیدی اسٹیک ہولڈر بننے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور کیا گیا پلیٹ فارم ہندوستان میں فارم سیکٹر کے لیے ڈیجیٹل پبلک گڈ کے طور پر ابھرنے کے لیے قومی نظاموں میں اپنا تعاون پیش کرے گا اور اس کی تکمیل کرے گا۔

 

ش ح۔ا ک - ج

Uno-1299



(Release ID: 1896917) Visitor Counter : 119