بجلی کی وزارت

توانائی میں منتقلی سے متعلق جی20 کے ورکنگ گروپ کا تبادلہ خیال ترجیحی شعبوں  پر مشترکہ خیالات اور اتفاق رائے کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا

Posted On: 06 FEB 2023 9:22PM by PIB Delhi

1-بھارت نے  خطے میں توانائی کے استعمال اور پائیدار طریقہ کار کومزید فروغ دینے اور اپنانے کی خاطر انڈونیشیا - ملیشیا –تھائی لینڈ گروتھ ٹرائنگل بزنس کونسل کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کئے ۔

2- آئندہ  ای ٹی ڈبلیو جی  کی میٹنگ  اپریل کے اوائل میں گاندھی نگر میں منعقد ہوگی۔

توانائی میں منتقلی سے متعلق   جی 20 ورکنگ گروپ  ( ای ٹی ڈبلیو جی ) کا دوروزہ تبادلہ خیال  آج بنگلورومیں   کامیابی سے اختتام  پذیر ہو ا ، جس میں ترجیحی  شعبوں میں  مشترکہ خیال اور اتفاق  رائے  پایا گیا۔

دوسرے دن  کی کارروائی سے متعلق  میڈیا  کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے سکریٹری  ( بجلی ) جناب الوک کمار  نے کہا کہ  رکن  ممالک نے  توانائی کی سکیورٹی اور  سپلائی چین کو متنوع بنانے  کی ضرورت پر مثبت رد عمل ظاہرکیا ہے۔البتہ شرکاء نے  اس خیال   کا اظہار کیا کہ  ہر ملک میں  توانائی کی منتقلی کا طریقہ کار  اس کی توانائی کی بنیاد   اور صلاحیت  کی بنیاد پر مختلف ہونا چاہئے ۔اس بات پر واضح   اتفاق رائے پایا گیا کہ معدنی ایندھن    کا استعمال آنے والے  پندرہ بیس برسوں کے دوران  زیادہ ترملکوں میں   قابل تجدیدتوانائی کو فروغ دینے کے دوران  جاری رہے گا۔

بجلی کے سکریٹری نے کہا کہ ا س بات کی ستائش کی گئی کہ   بھارت جس طرح   ‘‘ ایک سورج  ، ایک دنیا ، ایک گرڈ ’’  کے تحت  گرڈ کو  ایک دوسرے سے مربوط کرنے   کو فروغ دےرہا ہے ،اس سے رکن ملکوں کے درمیان   دستیاب  توانائی کے وسائل کو  ، ذخیرہ کرنے کی صلاحیت  کے کم ہوتے ہوئے بھی   ،استعمال کیا جاسکتا ہے۔تبادلہ خیال میں  صنعتوں میں  توانائی کے کم استعمال پر زیاد ہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صاف توانائی تک سب کی رسائی   سے متعلق اجلاس  کے بارے میں جناب الوک کمار نے کہا کہ  ایندھن کی قیمتو ں  کے بندوبست اور  ٹکنالوجی   کے انتخاب   کی ضرورت پر زوردیا گیا تاکہ  کرہ ارض  پر سبھی کو سستی توانائی تک رسائی حاصل ہوسکے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ رکن  ممالک نے  عوام پر مرکوز  توانائی کی منتقلی کی حمایت کی ۔

مندوبین نے  سوبھاگیہ ،  اجالا اور اجولا جیسی توانائی کی اسکیموں  کو  مشن  کے طریقہ کار پر  نافذ کرنے   کے لئے بھارت کو مبارکباددی ،جس کی وجہ سے  بجلی  ،صاف کوکنگ اور  موثر  بجلی  تک مکمل رسائی  حاصل کی جاسکتی ہے۔ بجلی کے سکریٹری نے بتایا کہ ای ٹی ڈبلیو جی  کی اگلی میٹنگ   اپریل کے پہلے ہفتے میں گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر بھارت نے  ، خطے میں توانائی کے استعمال اور پائیدار طریقہ کار کومزید فروغ دینے اور اپنانے کی خاطر انڈونیشیا - ملیشیا –تھائی لینڈ گروتھ ٹرائنگل بزنس کونسل  (آئی ایم ٹی –جی ٹی – جے بی سی )کے ساتھ مفاہمت نامے پردستخط کئے ۔بجلی کی وزارت کے تحت  سرکاری سیکٹر کی کمپنی  انرجی ایفی شینسی  سروسز لمٹیڈ (ای ای  ایس ایل )  نے  انڈیا انرجی ویک   کی تقریبات کے موقع پرملیشیا کی  آئی ایم ٹی –جی ٹی – جے بی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔

اس اہم ساجھیداری کے ایک حصے کے طورپر ای ای ایس ایل   اپنے پورٹ فولیو کے  توانائی کے کم استعمال والے   منتخب  پروگراموں  کو نافذ کرنے کی خاطر  تکنیکی مشاورت  ، پروجیکٹ  مینجمنٹ  کا تعاون   ، کنٹریکٹ  کرنے اور نفاذ  جیسے معاملات میں مددفراہم کرے گی۔

مندوبین  کو آج شہر میں   انفوسس   گرین  بلڈنگ کیمپس   لے جایا گیا اور کل  انہیں   پاوا گاڈا  شمسی پلانٹ کا دورہ   کرایا جائے گا۔

تین روزہ اس تقریب میں کل بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر  جناب آر کے سنگھ نے کلیدی خطبہ دیا  ۔  عالمی بینک ، ایشیائی ترقیاتی بینک ،  اقوام متحدہ کے ماحولیاتی  پروگرام  ( یو این  پی پی ) اور کئی دیگر بین الاقوامی  تنظیموں کے علاوہ  جی  20 ملکوں  اور  خصوصی مہمان مدعوئین   9  ملکوں  کے نمائندوں  سمیت  150مندوبین  اس  میں شرکت کررہے ہیں۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-1294



(Release ID: 1896873) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi