وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے فن، ثقافت اور موسیقی سے بھرپور میلے میں تخلیقی مقابلہ جات میں اتحاد کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت تخلیقی صلاحیتوں میں اتحاد کا مقابلہ منعقد کیا گیا
تخلیقی صلاحیتوں میں اتحاد ہماری ثقافت اور ناقابل فہم ورثے کے تحفظ کی طرف ایک قدم ہے: محترمہ میناکشی لیکھی
تخلیقی صلاحیت اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھا سکتی ہے: جناب ارجن رام میگھوال
Posted On:
06 FEB 2023 2:50PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- ثقافت کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام تخلیقی مقابلہ جات میں اتحاد کے ریاستی اور قومی سطح کے فاتحین کو اعزاز سے نوازا۔
- ان مقابلوں میں لوری لکھنا، حب الوطنی کے گیت لکھنا، اور رنگولی بنانا شامل تھے۔
- تقریب میں تینوں مقابلوں کے 70 سے زائد فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا۔
- اس پہل کا اعلان وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے من کی بات میں مورخہ 24 اکتوبر 2021 کو کیا تھا اور 31 اکتوبر 2021 سے قومی اتحاد کے دن پر عوام کی شرکت کے لیے اندراجات کھولے گئے تھے۔
اس تقریب میں پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، محترمہ میناکشی لیکھی، وزیر مملکت برائے خارجہ امور اور ثقافت اور وزارت ثقافت کے معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ وزارت ثقافت نے اس مقابلے کا انعقاد کرکے ایک بہترین کام کیا ہے کیونکہ یہ ہماری ثقافت اور ناقابل فہم ورثے کے تحفظ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی ثقافت اور ورثہ آج بھی زندہ ہے کیونکہ یہ کہانی سنانے (اسٹوری ٹیلنگ) جیسے ذرائع سے نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔

اس موقع پر جناب ارجن رام میگھوال نے تمام فاتحین کو مقابلہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ تخلیقی صلاحیت اتحاد کے پیغام کو آگے لے جا سکتی ہے۔

31 اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والے، یونٹی ان کریٹیویٹی/تخلیق میں اتحاد مقابلوں نے 600 سے زیادہ اضلاع سے 5.6 لاکھ سے زیادہ اندراجات حاصل کیں۔ دیش بھکتی گیت لکھنے کے لیے 21 زبانوں میں اور لوری لکھنے کے لیے 20 مختلف زبانوں میں اندراجات موصول ہوئے۔ رنگولی کے ہزاروں اندراجات میں قومی اہمیت کی علامتوں کے ساتھ ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے مناظر اور ہیروز کو دکھایا گیا ہے۔ ملک کے کونے کونے سے فاتحین آئے اور اس اعزازی پروگرام سے لطف اندوز ہوئے۔ قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر ہونے والے تین مقابلوں کے لیے مجموعی طور پر 4760 فاتحین کا انتخاب کیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب کے علاوہ، اس تقریب میں میزورم اور منی پور کے میوزک بینڈز کے متعدد پُرجوش ثقافتی پرفارمنس، ناتھو لال سولنکی اور راجستھان کے گروپ کی خصوصی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ گجرات کے مانیارا ڈانڈیا فوک ڈانس کا مشاہدہ کیا۔ تلنگانہ کے لمباڈی اور ماتھری لوک رقص نے ہندوستان کے تنوع کی خوبصورتی کا مظاہرہ کیا۔ مشہور لوک گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے حب الوطنی کے جوش و جذبے کے گیتوں کے ساتھ شاندار پرفارمنس دی۔ سامعین سنگیت ناٹک اکادمی کی طرف سے تیار کردہ ایک میڈلے سے خوش ہوئے جس نے لوگوں کو مسحور کر دیا۔ اس میڈلے کے بول پین انڈیا سے دیش بھکتی گیت رائٹنگ اور لوری رائٹنگ مقابلے کی جیتنے والی انٹریز سے لیے گئے ہیں۔ نرتیارپا کے نام سے، سنگیت ناٹک اکادمی کی طرف سے کوریوگرافڈ رقص کی پیشکش نے اسٹیج پر ہندوستان کے کلاسیکی رقص کی نمائش کی۔
تقریب کا اتر پردیش کے میور ڈانس کے ساتھ جس میں ہولی کے رنگ اور خوشی اور بہار کی آمد کو دکھایا گیا تھا، اختتام کیا گیا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-1271
(Release ID: 1896839)
Visitor Counter : 137