وزارت خزانہ

حکومت نے ایم ایس ایم ای کو کووڈ-19 کی مدت کے لیے ایک بڑی راحت فراہم کی ہے؛ مرکزی بجٹ 2023-24 میں اعلان کردہ وعدے کو پورا کیا


معاہدوں پر عمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں بولی یا کارکردگی سیکورٹی کا 95 فیصد واپس کر دیا جائے گا؛ اس طرح کی واپس کی گئی رقم پر کوئی سود ادا نہیں کیا جائے گا

ایم ایس ایم ای کے ساتھ وزارت/محکمہ/سی پی ایس ای وغیرہ کے ذریعہ کی گئی سامان اور سروسز کی خرید کے لیے سبھی معاہدوں میں راحت دی گئی ہے

Posted On: 06 FEB 2023 4:18PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ نے آج کووڈ-19 کی مدت کے لیے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کو ایک بڑی راحت فراہم کی ہے۔ محکمہ اخراجات کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ (https://doe.gov.in/sites/default/files/Vivad%20Se%20Vishwas%20I%20-%20Relief%20for%20MSMEs.pdf) میں، وزارتوں سے کہا گیا ہے کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران کی گئی کٹوتیوں کے لیے بولی کا کارکردگی سیکورٹی کا 95 فیصد واپس کیا جائے۔ یہ حکم مرکزی وزیر خزانہ کے ذریعہ بجٹ تقریر 2023-24 میں اعلان کردہ ”وواد سے وشواس-I“ اسکیم کی پیروی کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔ بجٹ تقریر کے پیراگراف 66 میں انہوں نے اس کا اعلان کیا تھا۔

”کووڈ کی مدت کے دوران ایم ایس ایم ای کے ذریعہ معاہدوں پر عمل درآمد میں ناکامی کی صورت میں، بولی یا کارکردگی سیکورٹی سے متعلق ضبط شدہ رقم کا 95 فیصد انہیں حکومت اور سرکاری اداروں کے ذریعے واپس کر دیا جائے گا۔ اس سے MSMEs کو راحت ملے گی۔“

کووڈ-19 عالمی وبا، جو انسانی تاریخ کے سب سے بڑے بحرانوں میں سے ایک ہے، نے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس کا ایم ایس ایم ای پر بھی بہت برا اثر پڑا۔ متعدد ایم ایس ایم ای نے کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے پچھلے 2 سالوں میں ان کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔ ایم ایس ایم ای کو راحت فراہم کرنے کے لیے حکومت نے پچھلے 2 سالوں میں ان کے لیے بہت سے فوائد کا اعلان کیا ہے۔ پہلے اعلان کردہ امدادی اقدامات کی پیروی کے طور پر، وزارت خزانہ نے ایم ایس ایم ای کو درج ذیل اضافی فوائد دینے کا فیصلہ کیا ہے:

 

  1. ایسی فرموں سے ضبط کی گئی کارکردگی سیکیورٹی کا 95 فیصد واپس کر دیا جائے گا۔
  2. 19.02.2020 اور 31.03.2022 کے درمیان کھولے گئے ٹینڈرز میں ایم ایس ایم ای فرموں سے ضبط شدہ بولی کی سیکورٹی کا 95 فیصد (ارنیسٹ منی ڈپازٹ)، اگر کوئی ہے تو واپس کر دیا جائے گا۔
  • iii. اس طرح کی فرموں سے کٹوائے گئے لیکویڈیٹڈ ڈیمیجز (LD) کا 95 فیصد بھی واپس کیا جائے گا۔ اس طرح ریفنڈ کیا گیا LD معاہدے میں طے شدہ پرفارمنس سیکیورٹی کے 95 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔
  • iv. اگر کسی فرم کو صرف اس طرح کے معاہدوں پر عمل درآمد میں ناقص ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا ہے، تو اس طرح کی پابندی کو بھی پروکیورنگ ادارے کی طرف سے ایک مناسب حکم جاری کر کے منسوخ کر دیا جائے گا۔
  1. اس طرح کی واپس کی گئی رقم پر کوئی سود ادا نہیں کیا جائے گا۔

 

امدادی گرانٹ کی نگرانی گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے کی جائے گی۔ ایم ایس ایم ای وینڈرز GeM پورٹل پر رجسٹر کر سکیں گے اور قابل اطلاق معاہدوں کی تفصیلات درج کر سکیں گے۔ خریداری کرنے والے اداروں کی فہرست بھی پورٹل پر دستیاب ہوگی۔ پورٹل ایم ایس ایم ای وینڈر کے دعوے کی تصدیق کے لیے ہر پروکیورنگ ادارے کے نوڈل افسران کو مطلع کرے گا۔ نوڈل افسر واجب الادا رقم واپس کرے گا اور ادائیگی کی رقم، تاریخ اور لین دین کی تفصیلات کے ساتھ پورٹل کو اپ ڈیٹ کرے گا۔ پورٹل ہر ایک پروکیورنگ ادارے کے پاس زیر التوا معاملوں کو ٹریک کرنے کے لیے رپورٹس بھی فراہم کرے گا۔

جی ای ایم کے ذریعے ریلیف کے لیے درخواستوں کے عمل کے آغاز کی تاریخ کو علیحدہ طور پر مطلع کیا جائے گا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1278



(Release ID: 1896837) Visitor Counter : 134