وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو دفاعی صنعتی کوریڈور

Posted On: 06 FEB 2023 3:12PM by PIB Delhi

تمل ناڈو دفاعی صنعتی کوریڈور(ٹی این ڈی آئی سی) میں، 05 (پانچ) نوڈس یعنی چنئی، کوئمبٹور، ہوسور، سیلم اور تروچیراپلی کی شناخت کی گئی ہے۔ حکومت تمل ناڈو سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق،ٹی این ڈی آئی سی میں 53 صنعتوں اور تنظیموں کے ذریعے 11794 کروڑ روپے کی ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت نامہ (ایم او یو) وغیرہ کے ذریعے انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج تک، صنعتوں/تنظیموں کے ذریعہ پہلے ہی 3861 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ کسی علاقے میں نئی صنعتوں کا قیام براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرتا ہے۔ حکومت تمل ناڈو کی طرف سے وقتاً فوقتاً ٹی این ڈی آئی سی کی ترقی کے لیے مانگی گئی مدد کو مناسب طریقے سے حل کیا جاتا ہے۔

یہ معلومات دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر انبومنی رامادوس کو تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.1266

(ش ح - اع - ر ا)  


(Release ID: 1896776) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Tamil , Telugu